Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ڈی سی اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ منعقد کی

by Indian Times
06/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ منعقد کی
اننت ناگ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں تمام ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی چیئرپرسنوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس اہم کردار پر زور دیا جو کونسل ممبران ترقیاتی پروگراموں اور عام لوگوں کی بہتری کے لئے فلاحی سکیموں کو عملانے میں اَدا کرتے ہیں۔اُنہوں نے مقررہ اہداف کو بروقت اور مو¿ثر اَنداز میں حاصل کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔کونسل ممبران نے متعدد عوامی مطالبات اُٹھائے جن میں سڑکوں کی میکڈیمائزیشن ، دیہی اور دُور دراز علاقوں میں صحت سہالیت کی اَپ گریڈیشن ، تعلیمی اِداروں میں عملے کی ریشنلائزیشن اور سڑکوں ، پانی کی فراہمی اور صحت سہولیت سے متعلق مسائل شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کونسل ممبران کو یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا اور اُنہیں متوقع منصوبوں میں شامل کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے پی آر آئی کی کال پر دستیاب سیکٹورل اَفسران کی اہمیت پر بھی زور دیا اور انہیں ضلع یوٹی اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی ، عمل آوری اور نگرانی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔چیئرمین ، وائس چیئرمین اور دیگر ممبران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے تعارفی میٹنگ منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا اور ضلع کی ترقی اور فلاحی و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔مجموعی طورپر یہ میٹنگ ضلع ترقیاتی کونسل کے اہداف کے حصول اور اننت ناگ کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی سمیت میں ایک نتیجہ خیز اور مثبت قدم تھا۔میٹنگ میںچیئر مین ڈی ڈی سی ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی ممبران ، ڈی ڈی سی اننت ناگ ، اے ڈی سی اننت ناگ ، جے ڈی پلاننگ ، چیئرپرسن بی ڈی سی ، بی ڈی سی ممبران اور دیگر تمام سیکٹوریل اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر درخشاں اَندرابی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

مشن یوتھ نے ” پرواز سکیم“ کے اُمید واروں کیلئے ایک روزہ” اِستفساری سیشن اور کیرئیررہنمائی پروگرام“ کا کیااِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
مشن یوتھ نے ” پرواز سکیم“ کے اُمید واروں کیلئے ایک روزہ” اِستفساری سیشن اور کیرئیررہنمائی پروگرام“ کا کیااِنعقاد

مشن یوتھ نے ” پرواز سکیم“ کے اُمید واروں کیلئے ایک روزہ” اِستفساری سیشن اور کیرئیررہنمائی پروگرام“ کا کیااِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS