ڈاکٹر درخشاں اَندرابی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
لیفٹنٹ گورنر نے وقف بورڈ کی مستقبل کی کوششوں میں سرکاری محکموں کے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا
سری نگر/انفو/چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹر درخشاںاَندرابی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بورڈ کی طرف سے اُٹھائے گئے ترقیاتی کاموں اور اِصلاحی بالخصوص تعلیمی شعبے میںاور وقف بورڈ ، سیاحت اور دیگر محکموں کے مربوط منصوبوں سے مذہبی سیاحتی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹردرخشاں اندرابی کو وقف بورڈ کی مستقبل کی کوششوں میں سرکاری محکموں کے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔





