Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے نفاذ کیلئے اے ایل اے سی کی سربراہی کی

کمیٹی نے مالی سال 2022-23,2023-24 اور 2024-25 کیلئے 5778.76 لاکھ روپے کی پی آئی پی کی منظوری دی

by Indian Times
06/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//انفو//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر یونین ٹیر ٹیری میں پردھان منتری فار ملائیزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائیزز ( پی ایم ایف ایم ای ) اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی منظوری کمیٹی ( اے ایل اے سی ) کی میٹنگ کی صدارت کی ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ وویک بھردواج ، پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اصغر سامون ، محکمہ زراعت اور این آر ایل ایم کے سینئر افسران اور جے اینڈ کے بینک ، نبارڈ اور سکاسٹ جے اینڈ کے کے نمائندوں نے ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ شروع میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ اتل ڈولو نے ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی جہاں انہوں نے میٹنگ کو پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے وسیع تر پہلوؤں کے بارے میں بتایا ۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ یو ٹی کے بارہمولہ ، اننت ناگ اور جموں اضلاع میں تین کامن انکیو بیشن سینٹرز ( سی آئی سیز ) قائم کئے جا رہے ہیں اور جہاں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) تھیم کے تحت تقریباً 6,68 کروڑ روپے کی لاگت سے ایپل ، فش اور ڈیری پروسیسنگ لائنیں لگائی جا رہی ہیں ۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ سی آئی سی اگست 2022 کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے ۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ فوڈ پروسیسنگ میں شامل یونٹوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ایس آر ایل ایم کے ذریعے پروگرام کے تحت 105 سیلف ہیلپ گروپس کو 30,58 لاکھ روپے کی رقم بیج کیپٹل کے طور پر فراہم کی گئی ہے ۔ اس موقع پر کمیٹی نے مالی سال 2022-23,2023-24 اور 2024-25 کیلئے 5778.76 لاکھ روپے کے پروجیکٹ کے نفاذ کے منصوبے کی منظوری دی ۔ اس موقع پر جے اینڈ کے بینک کو ہدایت دی گئی کہ وہ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت بینک کے پاس زیر التوا تمام قرض کے معاملات کی منظوری اور تقسیم میں تیزی لائے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سالانہ امرناتھ یاترا2022میں پہلی مرتبہ خراب موسم حائل

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں فصلوں کی بیمہ اسکیموں کے نفاذ کی منظوری دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں فصلوں کی بیمہ اسکیموں کے نفاذ کی منظوری دی

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں فصلوں کی بیمہ اسکیموں کے نفاذ کی منظوری دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS