سیکرٹری ریونیو اور سینئر اَفسروں نے’بھرشٹا چار مُکت ویک‘ کے کیمپوں میں شرکت کی
سری نگر..انفو….سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا نے محکمہ کے سینئر اَفسروں کے ساتھ ’بھرشٹا چار مُکت ہفتہ‘ کے ایک حصے کے طورپر منعقد کئے گئے مختلف تحصیل سطح کے کیمپوں میں بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیا۔اَفسران نے معلومات کی ترسیل اور شکایات اَزالے کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اور تحصیل سطح کے اَفسران کے ساتھ مل کر کام کیا ۔اَفسران نے کیمپوں میں شرکت کرنے والے مستفیدین سے ریونیو آن لائن خدمات کے بارے میں قیمتی آرا¿ بھی حاصل کیں۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے کیمپوں میں شرکت کی اور اُنہوں نے وہاں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم اور ضلع اور تحصیل اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران سے بات چیت کی۔سیکرٹری نے بات چیت کے دوران آن لائن خدمات کی صورتحال ، پی ایس جی اے کے تحت زیر اِلتوا¿ معاملات اور آٹو اپیل سسٹم کی پیش رفت جیسے اہم مسائل پر توجہ دی۔سیکرٹری موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ اِی ۔آفس کی عمل آوری حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور ضلع کو اس کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے ۔سیکرٹر ی نے کورپشن اور ریگو لر ڈ یپارٹمنٹل ایکشن ( آر ڈی اے) معاملات کی صورتحال کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ان پر فور ی کارروائی کرنے پر زور دیا۔اِس موقعہ پرکیمپوں میں عوام کی پُر جوش شرکت کا مشاہدہ کیا گیا اور مختلف کیمپوں سے مستفید ہونے والوں کو براہِ راست سیکرٹری سے بات چیت کرنے کا موقعہ ملا جس سے خدمات کی فراہمی کے بارے میں قیمتی رائے حاصل ہوئی۔اِسی طرح سپیشل سیکرٹری ریونیو شہباز احمد مرزا نے محکمہ ایڈیشنل سیکرٹریوں کے ساتھ کشتواڑ ، ڈوڈہ ، بڈگام اور بارہمولہ میں کیمپوں میں شرکت کی۔ اُنہوں نے ضلع اور تحصیل سطح کے اَفسران کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور کیمپوں میں شرکت کی سطح ، آن لائن خدمات اور شکایات اَزالے کے بارے میں جائزہ لیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ محکمہ ریونیو بی ایم ڈبلیو کیمپوں میں مختلف تحصیلوں کے اَفسران اور عوام کے ساتھ سرگرم عمل ہے ۔ یہ تعاملات پورے ہفتہ جاری رہیں گے جس کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں تمام تحصیلوں کا احاطہ کرنا اور شکایات کے ازالے کو یقینی بنانا ہے۔






