Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جسٹس تاشی ربستن نے بال نکیتن وید مندر امبفالہ جموں کے اَساتذہ ، عملے اور بچو ں کے ساتھ یوم اَساتذہ منایا

by Indian Times
06/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جسٹس تاشی ربستن نے بال نکیتن وید مندر امبفالہ جموں کے اَساتذہ ، عملے اور بچو ں کے ساتھ یوم اَساتذہ منایا
جموں….انفو….. ڈی ایل ایس اے جموں نے یوم اَساتذہ اور چیئریٹی کے بین الاقوامی دِن کی تقریبات کو منانے کے لئے گلوبل پیس آرگنائزیشن ( این جی او) کے اِشتراک سے بال نکیتن وید مندر امبفلہ جموں میں ایک بیداری و تہنیتی تقریب کا اِنعقا دکیاجسے وید مندر کمیٹی 1916سے چلارہی ہے۔اِس موقعہ پرجموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج اورایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس تاشی ربستن مہمان خصوصی تھے۔جسٹس راشی ربستن کی آمد پر وید مندر کمیٹی کے صدر اور دیگر متعلقین نے ان کا والہانہ اِستقبال کیا ۔ پروگرام کا آغاز قیدیوں کی وید وندنا کی پرفارمنس سے ہوا جس کے بعد سنجے پر یہار نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ( چیئرمین ڈی ایل ایس اے جموں) نے یوم اَساتذہ اور چیئر ٹی کا عالمی دِن منانے کے لئے بال نکیتن میں اِس طرح کی تقریب منعقد کرنے کے مقصد کے بارے میں روشنی ڈالی۔دورانِ پروگرام وید مندر کے تدریسی اور غیر تدریسی فیکلٹی میں میں مذکورہ گھر کے قیدیوں کی زندگی میں ان کے تعاون کے اعتراف میں توصیفی اَسناد تقسیم کی گئیں۔ اِس موقعہ پر مہماں خصوصی نے ہونہار بچوں میں توصیفی اَسناد اور تحائف بھی تقسیم کئے۔جسٹس تاشی ربستن نے اَپنے خطاب میں یوم اَساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی بطور فلاسفر، سکالر ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ، پہلے نائب صدر اور آزاد ہندوستان کے دوسرے صدر کے طورپر کی گئی بے لوث خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ اَپنے اَساتذہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تاکہ زندگی میں ترقی ہو۔اُنہوں نے چیئرٹی کا عالمی دِن منانے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جدید دُنیا کی عظیم اِنسان دوست مدر ٹریسا کی خدمات کے اعتراف کے لئے اقدام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2012ءمیں 5 ستمبر کو منانے کے قرار داد منظور کی تھی۔ ہر برس چیئرٹی کا عالمی دِن منایا جاتا ہے اور تب سے یہ دِن پوری دُنیا میں منایا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ استاد کے لئے خیراتی کام کرنے کا بہترین طریقہ ان بچوں کو تعلیم اور علم فراہم کرنا ہے جو معاشی حالات کی خرابی کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔ اُنہوں نے وید مندر کے اساتذہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں توصیفی اسناد سے نوازے جانے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کریں کہ مذکورہ گھر میں رہنے والے بچے اس دنیا میں پیچھے نہ رہیں جہاں مقابلہ دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔اِس موقعہ پرممبر سیکرٹری جموں وکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی امیت کمار گپتا، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جموںسمرتی شرما، ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ ( ٹریفک ) جموں شفیق احمد ، صدر گلوبل پیس آرگنائزیشن ایڈ وکیٹ شیخ الطاف اور متعلقین ، پینل وکلا¿ ، ممبران ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی جموں ، پیر الیگل والنٹرس وغیرہ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری ریونیو اور سینئر اَفسروں نے’بھرشٹا چار مُکت ویک‘ کے کیمپوں میں شرکت کی

Next Post

یوم اساتذہ: منوج سنہا کا ساتذہ کرام کا احترام و شکریہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
یوم اساتذہ: منوج سنہا کا ساتذہ کرام کا احترام و شکریہ

یوم اساتذہ: منوج سنہا کا ساتذہ کرام کا احترام و شکریہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS