Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت کا بڈگام میونسپلٹی کا دورہ

by Indian Times
06/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت کا بڈگام میونسپلٹی کا دورہ
بڈگام 5 دسمبر /پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت مسٹر پرشانت گوئل نے ” مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ 2.0 “ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بڈگام قصبے کا دورہ کیا ۔ شہری لوگوں تک ان کی دہلیز پر پہنچ کر ان کے مسائل اور شکایات کا موقع پر ازالہ یقینی بنانے کے مقصد سے پرنسپل سیکرٹری نے اپنے دو دن کے دورے کے دوران ” مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ ( ایم ٹی ایم پی ) 2.0 پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام ، صدر میونسپل کونسل بڈگام اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نے مشنری موڈ پر شہری علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے ’ مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ ‘ پروگرام شروع کیا ہے ۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ حکومت بڈگام کے ترقیاتی مسائل کے مترادف ہے اور اس کی ترقی کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام میں سیاحت کی بڑی صلاحیت ہے اور ضلع میں اس شعبے کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود ان کا حق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی اور سماجی نظم کے درمیان ہموار توازن کو یقینی بنانے کیلئے اپنے فرائض کو پورا کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے بے روز گاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں میں ہنر مندی کی ترقی پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں مہارت کی ترقی پر توجہ دی گئی ہے کیونکہ اس سے نئی نسل کو خود انحصار بنانے میں مدد ملے گی ۔ مسٹر گوئل نے مختلف محکموں کے ذریعے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا تا کہ وہ اپنی کارکردگی کو ظاہر کریں اور عوام کو ان کے ذریعہ پیش کی جانے والی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے عوامی وفود کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل اور خدشات سے آگاہ کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے انہیں غور سے سُنا اور ان کے ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔ پروگرام کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے مختلف معذور افراد اور بچوں میں تعلیمی کٹس ، وہیل چئیر ، سماعت کے آلات اور دیگر آلات تقسیم کئے ۔ بعد ازاں مسٹر گوئل نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام کا دورہ کیا اور ہسپتال کے عملہ اور مشینری کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے بوائیز ہائیر سکینڈری سکول بڈگام کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کی اٹل ٹنکرنگ لیب کا معائینہ کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے بڈگام ٹاو¿ن میں کمیونٹی ہال بڈگام کے جاری کام کا بھی معائینہ کیا اس کے علاوہ نیو بس سٹینڈ بڈگام میں سہولت کا بھی جائیزہ لیا ۔ ایس ایس پی بڈگام ، اے ڈی سی بڈگام ، سی ای او بڈگام ، سی ایم او بڈگام ، ڈی آئی او بڈگام اور دیگر افسران بھی پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ایم ٹی ایم پی کے تحت جموں ڈویژن کے پربھاریوں کےساتھ بات چیت کی

Next Post

حاجن اور درگمولہ میں ڈی دی سی اِنتخابات کے دو بارہ پول میں تقریباً 43 فیصد ووٹ ڈالے گئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
حاجن اور درگمولہ میں ڈی دی سی اِنتخابات کے دو بارہ پول میں تقریباً 43 فیصد ووٹ ڈالے گئے

حاجن اور درگمولہ میں ڈی دی سی اِنتخابات کے دو بارہ پول میں تقریباً 43 فیصد ووٹ ڈالے گئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS