Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی کپوارہ نے سی او ٹی پی اے کی عمل آوری کیلئے اَقدامات کا لیاجائزہ

by Indian Times
07/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی کپوارہ نے سی او ٹی پی اے کی عمل آوری کیلئے اَقدامات کا لیاجائزہ
کپواڑہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ساگر دَتاترے نے ضلع سطح کی رابطہ کمیٹی برائے قومی تمباکو کنٹرول پروگرام ( این ٹی سی پی ) کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سگریٹ اور دیگر تمباکو پروڈکٹ ایکٹ ( سی او ٹی پی اے ) ۔2003کی عمل آوری اقدامات کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سی او ٹی پی ایکٹ کی شقوں پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنائیں اور ضلع میں بالخصوص عوامی مقامات سے تمباکو مصنوعات کے اِستعمال کے خاتمے کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتالوں ، تعلیمی اِداروں ، سرکاری دفاتر ، پبلک ٹرانسپورٹ کے اَندر اور اِس کے اِرد گرد خلاف ورزی کرنے والوں پر جُرمانے عائد کرنے کی مہم کو تیز کریںاور اُنہو ں نے مزید کہا کہ اِس سے مجرموں کو ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کا سخت پیغام ملے گا۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی جنہیں ضلع میں سی او ٹی پی اے کی عمل آوری کے لئے نوڈل آفیسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ، کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف چالان کو یقینی بنائیں۔ اُنہیں چالان کی تعداد ،جُرمانے کی وصولی اور دیگر کنٹرولنگ اَقدامات کے حوالے سے ماہانہ رِپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اِداروں ، سرکاری دفاتر ، ہسپتالوں اور مسافر بسوں میں سگریٹ نوشی نہ کرنے اور تمباکو نوشی کی ممانعت کے لئے جُرمانے کے نشانات والے بورڈ بھی لگائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ سکارڈ کو بھی نامزد کا گیا تھا اور اس میں سی ایم او، سی اِی او ، اے سی فوڈ سیفٹی اور ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر شامل تھے۔زونل ایجوکیشن اَفسران کو تمباکو سے پاک سکولوں کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت دی گئی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر سکول کے احاطے کے 100گز کے اَندر تمباکو کی مصنوعات اور سگریٹ کی فروخت نہ کی جائے اور اگر ایسی کوئی فروخت ہوتی ہے تو ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ سکارڈ کو رِپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔میٹنگ میں تمباکو کی مصنوعات کے اِستعمال کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وینڈر لائسنسنگ بھی شامل ہے۔میٹنگ میں اے دی سی کپوارہ غلام بنی بٹ ، سی ایم او کپواڑہ بشیر احمد تیلی ، صوبائی نوڈل آفیسر برائے تمباکو کنٹرول پروگرام میر مشتاق ، جی ڈی سیز ، بی ایم اوز کے پرنسپلوں کے علاوہ سٹیٹ تمباکو کنٹرول سیل ڈی ایچ ایس کے اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

موجودہ نظام میں پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا/لیفٹنٹ گورنر

Next Post

15اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکمنامہ جاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
15اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکمنامہ جاری

15اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکمنامہ جاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS