Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ملک کے گروکل سنسکرت کے تحفظ کےلئے آگے آئیں/ راجناتھ سنگھ

by Indian Times
07/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملک کے گروکل سنسکرت کے تحفظ کےلئے آگے آئیں/ راجناتھ سنگھ
سری نگر۔۔۔۔ 6 جنوری۔۔۔۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو سنسکرت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ملک کے گروکلوں سے آگے آنے کی اپیل کی۔آج، مسٹر سنگھ نے پتنجلی یوگ پیٹھ کے 29 ویں یوم تاسیس، سوامی دیانند سرسوتی کے 200 ویں یوم پیدائش اور گروکل کے بانی سوامی درشناند کے یوم پیدائش کے موقع پر پتنجلی یوگ پیٹھ میں گروکلم اور آچاریہ کلم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اس حوالے سے مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں مسٹرسنگھ نے اپیل کی کہ ملک کے گروکلوں کو سنسکرت کے تحفظ اور فروغ کے لیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت ایک سائنسی زبان ہے۔ دنیا کے بہت سے اسکالرزنے فطرت اور تخلیق کو سمجھنے کے لیے سنسکرت کا ہی مطالعہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت کا ایک اہم مقام ہے۔ یوگا کا فلسفہ بھی مہارشی پتنجلی نے سنسکرت میں ہی لکھا تھا۔ انہوں نے سنسکرت پڑھنے، لکھنے اور بولنے والے لوگوں کی کم ہوتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔گرو شیشیہ کی روایت پر بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ سناتن کو صرف گرو کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ تمام مذاہب میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن گرو کو سب مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سکھ مذہب لفظ ‘شیشیہ’ سے ہی بناہے۔ ہندوستان میں ایسے بہت سے مذاہب اور فرقے ہیں جو گرووانی کی بنیاد پرہی قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی ثقافت زندہ ہے اور سناتن بنی ہوئی ہے تو اس کی زندہ دلی کو برقرار رکھنے میں اس ملک کے گرووں کا سب سے بڑا حصہ ہے۔مسٹرسنگھ نے کہا کہ گروکل روایت نے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک مقام دلایا ہے۔ انہوں نے سنسکرت کے تحفظ اور فروغ کے لیے کام کرنے کی بھی بات کی، تاکہ آنے والی نسل سنسکرت کی اہمیت کو سمجھ سکے، ملک کے گروکل اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیو بھاشا سنسکرت کی موجودہ حالت دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ گرو بابا رام دیو آسانی سے وید اور یوگا کو عوام تک پہنچا رہے ہیں اور اس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے 2025 تک سرکاری عمارتوں کی مکمل سولرائزیشن کیلئے تیاریوں کا لیا جائیزہ

Next Post

وزیر داخلہ کا جموں دورہ خراب موسم کی وجہ سے موخر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیر داخلہ کا جموں دورہ خراب موسم کی وجہ سے موخر

وزیر داخلہ کا جموں دورہ خراب موسم کی وجہ سے موخر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS