Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی آج کشمیر کے دورے پر پہنچ رہے ہیں

by Indian Times
07/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر……06مارچ ….سی این آئی ……..سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر دمودی آج یعنی 7مارچ کو کشمیر کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جس دوران وہ بخشی اسٹیڈیم سرینگر میںایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ ”وکست بھارت وکست جموں و کشمیر“پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم جموں و کشمیر میں زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لیے تقریباً 5000 کروڑ روپے کا پروگرام قوم کو وقف کریں گے جبکہ وزیر اعظم حضرت بل درگاہ کی مربوط ترقی“ کے منصوبے کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ پروگرام کے دوران بہت سارے اہم پروجیکٹوں کا افتتاح بھی ہوگا ۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی 7مارچ کو سرینگر کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ۔ سرینگر دورے پر پہنچنے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی سرینگر کے ہوائی اڈے سے بخشی اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور وہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم دورے سرینگر کے دوران ”وکست بھارت وکست جموں و کشمیر“ پروگرام میں شرکت کریں گے۔جبکہ اس کے علاوہ جموں کشمیر میں زرعی معیشت کو فروغ دینے کیلئے تقریباً 5000 کروڑ روپے مالیت کا پروگرام ”بھرپور زرعی ترقی پروگرام عوام کے نام وقف کریں گے ۔س کے علاوہ، وزیر اعظم جموں و کشمیر کے تقریباً 1000 نئے سرکاری ملازمین میں تقرری کے احکامات تقسیم کریں گے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کریں گے، جن میں نمایاں کام کرنے والی خواتین، لکھ پتی دیدیاں، کسان، کاروباری افراد وغیرہ شامل ہیں۔وزیر اعظم اس دوران درگاہ حضرت بل کی زیارت کرنے والے زائرین اور سیاحوں کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات پیدا کرنے اور ان کے جامع روحانی تجربے کو بڑھانے کیلئے ”حضرت بل مزار کی مربوط ترقی“کے منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ منصوبے کے اہم اجزاءمیں دیگر پروگراموں کے علاوہ، مزار کی باو¿نڈری وال کی تعمیر سمیت پورے علاقے کی سائٹ ڈویلپمنٹ حضرت بل کے مزارات کی روشنی مزار کے ارد گرد گھاٹوں اور دیوری راستوں کی بہتری؛ صوفی تشریحی مرکز کی تعمیر،سیاحوں کی سہولت کے مرکز کی تعمیر،سائن بورڈوں کی تنصیب؛ کثیر منزلہ کار پارکنگ؛ عوامی سہولت کے بلاک اور مزار کے داخلی دروازے کی تعمیر شامل ہے۔اس موقعہ پر سیاحت کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دیتے ہوئے وزیر اعظم سودیش درشن اور پرشاد اسکیم کے تحت 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کے 52 سیاحتی شعبے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گےدورے کے دوران وزیر اعظم ”دیکھو اپنا دیش عوام کی پسند 2024’ اور ‘چلو انڈیا عالمی تارکین وطن ’ مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ پروگرام جموں و کشمیر کے لاکھوں پسماندہ خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیر اعظم کا نظریہ ان مقامات پر عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی تعمیر کے ذریعے ملک بھر میں نمایاں مقدس مقامات اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے والے سیاحوں اور زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے مطابق وزیر اعظم 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کی سودیش درشن اور پرشاد اسکیموں کے تحت متعدد اقدامات شروع کریں گےاورانہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔وزیر اعظم تقریباً 43 پروجیکٹوں کا بھی آغاز کریں گے جن کے تحت ملک بھر میں بہت بڑی تعداد میں زیارت گاہوں اور سیاحتی مقامات کی تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر بخشی اسٹیڈیم کو قومی ترنگے میں لپیٹ دیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال نگرانی کے لیے کیا جا رہا ہے جبکہ اسٹیڈیم کے ارد گرد دو کلومیٹر کے دائرے میں سیکورٹی فورسز کی پیدل گشت کو تیز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم اور ڈل جھیل میں میرین کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کی ریلی کی طرف سے جانے والے راستے پر آنے والے کئی اسکول بند کر دیے گئے ہیں

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر کے لوگ وزیر اعظم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں:رویندر رینہ

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر کشمیر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر کشمیر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر کشمیر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS