Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

پلوامہ میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد

by Indian Times
07/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد
پلوامہ/انفو/یڈیشنل ڈپٹی کمشنراونتی پورہ ظفر احمد نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پلوامہ کے پدگام پورہ کے لار کی پورہ میں عوامی مطالبات اور شکایات کے ازالے کے لئے ایک عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔پروگرام میں بڑی تعداد میں اَفراد اور وفود کی شرکت دیکھی گئی ۔وَفود اور اَفراد نے اَپنے مطالبات پیش کئے اور اے ڈی سی کو علاقے کے مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر مقامی لوگوں نے اَپنے مسائل کے جلد اَز جلد حل کا مطالبہ کیا جس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی میکینکل خرابی کی مرمت اور اس کی بحالی، سڑک رابطے میں توسیع ، آر اینڈ بی کی جانب سے اندورنی سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ ، لارکی پورہ اے میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب ، آبپاشی پمپ کی تنصیب ، کھیل میدان کے لئے زمین ، بجلی کے گھمبے اور ایچ ٹی اور ایل ٹی لائن کی بہترین ، صحت تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن اور لارکی پورہ اے میں پرائمری سکول کے لئے زمین شامل ہیں۔اے ڈی سی نے لوگوں کے مطالبات کو بغور سنا اور تمام حقیقی مسائل کے بروقت حل کے لئے متعلقہ محکموں کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ اے ڈی سی اونتی پورہ نے حقیقی مطالبات پر فوری کارروائی کا یقین دِلایا۔ انہوں نے کھیل میدان کا دیرینہ مطالبہ موقعہ پر ہی حل کیا اور متعلقہ حکام کو نشاندہی کی گئی زمین ترقی کے لئے فراہم کی۔اُنہوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام عوامی شکایات کو منظم طریقے سے حل کریں اور حکومت کی ہدایات کے مطابق خدمات فراہم کریں۔اُنہوں نے کہا کہ عوامی رَسائی پروگراموں اور عوامی درباروں کا مقصد لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لینا ہے اور اس کے حل کے لئے مقررہ وقت میں طریقہ کار وضع کرنا ہے۔اُنہوں نے لوگوں کو یقین دِلایا کہ متوقع مسائل پر غور کیا جائے گا اور اُنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔عوامی رَسائی پروگرام میں تحصیل دار اونتی پورہ ، اے اِی اِی اری گیشن ، جے اِی آر اینڈ بی ، زیڈ پی اِی او سپورٹس ، آر ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں ، بزرگ شہریوں اور مذکورہ گاﺅں کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے سری نگر سٹی کا کیاتفصیلی دورہ

Next Post

سری نگر سمیت کشمیر میں کہیں بھی امن و امان کا مسئلہ نہیں/ڈی جی پی دلباغ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سری نگر سمیت کشمیر میں کہیں بھی امن و امان کا مسئلہ نہیں/ڈی جی پی دلباغ سنگھ

سری نگر سمیت کشمیر میں کہیں بھی امن و امان کا مسئلہ نہیں/ڈی جی پی دلباغ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS