Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے سری نگر سٹی کا کیاتفصیلی دورہ

by Indian Times
07/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے سری نگر سٹی کا کیاتفصیلی دورہ
سری نگرانفوچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لئے تیاریوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے شہر سری نگر کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اَسد ، کمشنر ایس ایم سی اور سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی اطہر عامر ، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی ، ایس ایس پی ٹریفک اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران بھی تھے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے نشاط کے اَپنے دورے کے دوران اِی پی سی موڈ پر روڈ ورکس ، پاتھ ویز ، پلازہ ، ووڈن ڈیک اور لینڈ سکیپنگ سمیت نشاط باغ کے علاقے کی اَپ گریڈیشن اور رِی ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے لیک فرنٹ ڈیولپمنٹ کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا جس میں نشاط سے نسیم باغ پی ایچ سی تک ،جھیل ڈل کی شمالی فور شور روڈ این ایف آر ، پیدل چلنے والوں کاراستہ ، واک وے ، سائیکل ٹریک اور ویونگ ڈیکس اور دیگر پروجیکٹ شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے بلیوارڈ روڈ ( آر ایچ ایس ) پر ڈلگیٹ سے نشا ط اور گپکار جنکشن تک فٹ پاتھ کی اَز سر نو تعمیر اور گپکار روڈ کی اَپ گریڈیشن کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سائیکل لین ، فٹ پاتھ ، پارکنگ کی جگہوں کی ترقی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عمل آوری ایجنسیوں کے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بغیر کسی ناکامی کے 15 اپریل تک کاموں کو مکمل کرنے کے لئے کام کو تیز کریں۔اُنہوں نے پولوویو میں مولانا آزادروڈ کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کے لئے کئے جارہے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے ایس ایس سی ایل کو پولو ویو او رپولو ویو مارکیٹ کے قریب ایم اے روڈ پر پارکنگ کی مناسب جگہ مہیا کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے ان دکانداروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی جنہوں نے مارکیٹ کی فیس لفٹ پر اطمینان کا اِظہار کیا اور اُنہیں اس کے آس پاس کے صارفین کے لئے پارکنگ کی جگہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ پارکنگ کا خیال رکھا جائے گا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے پولو ویو پارک کی ترقی کے لئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی اور ایس ایس سی ایل سی سے کہا کہ وہ اسے ثقافتی سرگرمیوں کے لئے اِستعمال کرے تاکہ وہاں لوگوں کی تعداد میں اِضافہ ہو۔دریں اثنا ، سی اِی او سمارٹ سٹی نے چیف سیکرٹری کو بجلی کے کھمبوں کی یوٹیلیٹی شفٹنگ ، فٹ پاتھوں کو چوڑا کرنے ، زیر زمین نکاسی آب کی لائنوں ، سائیکلنگ اور گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی ادائیگی کی جگہوں کے علاوہ پولو ویو دکانداروں کو ماہانہ سبسکریشن فراہم کرنے کے آپشن کے بارے میں جانکاری دی۔چیف سیکرٹری نے آج جن دیگر مقامات کا دورہ کیا ان میں ریذیڈنسی روڈبھی شامل ہے جہاں اُنہیں اوور ہیڈ برقی نیٹ ورک کو زیر زمین ڈِکٹ میں تبدیلی کرنے اور ریذیڈنسی روڈ کی جدید خطوط پر دوبارہ تعمیرکے بارے میں چیف سکریٹری نے آج جن دیگر مقامات کا دورہ کیا ان میں ریذیڈنسی روڈ بھی شامل ہے جہاں انہیں اوور ہیڈ برقی نیٹ ورک کو زیر زمین ڈکٹ میں تبدیل کرنے اور ریذیڈنسی روڈ کی جدید خطوط پر دوبارہ تعمیر کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے شہید شہری سنجے شرما کے اہل خانہ سے ملاقات کی جموںانفولیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں شہید شہری سنجے شرماکے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ سنجے شرما کو 26 فروری 2023ءکو پلوامہ میں دہشت گردوں نے ہلاک کیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید کے لواحقین سے دِلی ہمدردی کا اِظہار کیا اور اِنتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو ہر ممکن مدد کا یقین دِلایا۔ادھر سابق وزیر چودھری لال سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے متعدد اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس انیل شرما بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور پنچایت گارڈنرز کم گارڈز کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اور صدر آل جموںوکشمیر پنچایت کانفرنس کا بات چیت کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔

Next Post

پلوامہ میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پلوامہ میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد

پلوامہ میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS