لیفٹیننٹ گورنر نے شہید شہری سنجے شرما کے اہل خانہ سے ملاقات کی
جموں/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں شہید شہری سنجے شرماکے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ سنجے شرما کو 26 فروری 2023ءکو پلوامہ میں دہشت گردوں نے ہلاک کیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید کے لواحقین سے دِلی ہمدردی کا اِظہار کیا اور اِنتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو ہر ممکن مدد کا یقین دِلایا۔ادھر سابق وزیر چودھری لال سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے متعدد اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس انیل شرما بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور پنچایت گارڈنرز کم گارڈز کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اور صدر آل جموںوکشمیر پنچایت کانفرنس کا بات چیت کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔






