Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ’رابطہ‘ رسائی دفتر میں عوام سے ملاقات

by Indian Times
07/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….متعدد وفود اور عوامی نمائندوں نے ’رابطہ’ دفتر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی جنہوں نے عوامی بنیادی ڈھانچے، تاجروں کے مسائل، اعلیٰ تعلیم اور ٹیکنوکریٹس کے مواقع سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔دِن کی مصروفیات کاآغازممبران قانون ساز اسمبلی فاروق احمد شاہ (گلمرگ)، سجاد شفیع (اوڑی)، اِرشاد رسول کار (سوپور)، شفیع احمد وانی (بیروہ) اور پون گپتا (ادھمپور ویسٹ) سے ملاقات سے ہواجنہوں نے وزیر اعلیٰ کو اَپنے حلقہ اِنتخاب سے متعلق فوری توجہ طلب مسائل سے آگاہ کیا۔اِس کے بعد شوپیاںکی ٹریڈریس فیڈریشن کے ایک وفد نے ملاقات کی اور مقامی کاروباری کمیونٹی کو درپیش مسائل اُجاگر کئے۔ اُنہوں نے حکومت سے لاجسٹک چیلنجوں کے حل اور شوپیاں میں قائم کاروباری اِداروں کے لئے مارکیٹ تک رَسائی بہتر بنانے کی اپیل کی۔کشمی سکول آف آرکیٹیکچر کے ایک وفد نے جموں و کشمیر میں آرکیٹیکٹس کے لئے روزگار کے مواقع کی کمی کو اُجاگر کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ اُنہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ آرکیٹیکچرل ماہرین کو شہری ترقی کی منصوبہ بندی میں شامل کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کرے۔ایک اور وفد نے جو پرانے بٹہ مالو جنرل بس سٹینڈ کے ٹرانسپورٹروں اور دُکانداروں کی نمائندگی کر رہا تھا، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے بٹہ مالو میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اور سینئر سیاسی رہنما سجاد احمد کچلو سے بھی ملاقات کی جس میں چناب ویلی کے ترقیاتی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا ۔کئی اَفراد نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں ذاتی و عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے تمام وفود و اَفراد کو بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ اُٹھائے گئے مسائل متعلقہ محکموں کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کئے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا 

Next Post

محکمہ ہینڈی کرافٹ و ہینڈ لوم 7 اگست کو سری نگر نمائش گاہ میں ’ٹرینی پروڈکٹ سیل‘ کا اہتمام کرے گا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
محکمہ ہینڈی کرافٹ و ہینڈ لوم 7 اگست کو سری نگر نمائش گاہ میں ’ٹرینی پروڈکٹ سیل‘ کا اہتمام کرے گا

محکمہ ہینڈی کرافٹ و ہینڈ لوم 7 اگست کو سری نگر نمائش گاہ میں ’ٹرینی پروڈکٹ سیل‘ کا اہتمام کرے گا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS