سرینگر/6ستمبر/ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے چھانہ پورہ حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی۔ اس موقعے پر ا±ن کے ہمراہ پارٹی کے سرکردہ لیڈران، سینئر کارکنان اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد تھی۔انتخابی مہم کے دوران سید محمد الطاف بخاری نے مختلف علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے اسمبلی انتخابات میں ا±ن کا ووٹ اور تعاون مانگا۔انہوں نے باشندگان کو یقین دلایا کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ چھانہ پورہ حلقہ انتخاب میں تعمیر و ترقی کےلئے جدید طرز کے بنیادی انفراسٹکچر کی تشکیل اور یہاں کے لوگوں کی بہبود اور خوشحالی کےلئے پے درپے اقدامات کریں گے۔مختلف علاقوں کے اپنے دن بھر کے دورے کے دوران، لوگوں نے اپنی پارٹی کے صدر کو کئی اہم عوامی مسائل اور شکایات سے بھی آگاہ کیا۔سید محمد الطاف بخاری نے لوگوں کی شکایات کو بغور س±نا اور ا±نہیں یقین دلایا کہ اگر ا±نہیں ان انتخابات میں عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا تو وہ ترجیحی بنیادوں پر ان تمام مسائل کو حل کرائیں گے۔






