Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا تیسرا ایڈیشن 10 فروری سے گلمرگ میں شروع ہو گا

by Indian Times
08/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا تیسرا ایڈیشن 10 فروری سے گلمرگ میں شروع ہو گا
سرینگر /انفو/سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے سول سیکرٹریٹ میں ’ کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز ‘ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ گیمز کا تیسرا ایڈیشن 10 فروری سے شروع ہو گا اور 14 فروری 2023 کو جموں و کشمیر کے موسم سرما کی منزل گلمرگ میں اختتام پذیر ہو گا ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری نے کہا کہ یہ کھیل نہ صرف جموں و کشمیر کے یو ٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو ہمارے سیاحتی مقامات کی طرف متوجہ کرنے میں بھی ایک طویل سفر طے کرے گا ۔ تقریب سے منسلک مختلف سرکاری محکموں اور پرائیویٹ ایجنسیوں کے انتظامات اور کردار کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ تمام انتظامات کو بروئے کار لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا نقطہ نظر سیاحت کو بھر پور طریقے سے فروغ دینا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس سال ملک کے مختلف حصوں سے ایونٹ میں 2000 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ سیکرٹری موصوف نے تمام محکموں سے کہا کہ وہ اس تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند جموں و کشمیر میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے متعدد دیگر متعلقہ پہلوو¿ں کا بھی جائیزہ لیا جہاں انہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے مربوط انداز اپنانے کیلئے مختلف افسران سے بات کی ۔ انہوں نے تمام ضروری انتظامات بشمول رہائش ، قیام و طعام اور دیگر سہولیات کو بغیر کسی پریشانی کے کرنے پر زور دیا ۔ سرمد حفیظ نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں کام کا خیال رکھیں اور تقریب کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، محکمہ اطلاعات کے افسران ، کلچرل اکیڈمی ، پولیس ، سیکورٹی ، ایس ڈی آر ایف ، ٹریفک ، مختلف سرمائی کھیل ایسوسی ایشنز کے نمائندے موجود تھے جبکہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے سینئر افسران ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کیبل کار کے افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق وزیر ، جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ کے وفد نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے ڈاکٹر چنچل بھسین کے ڈوگری شعری مجموعہ ” اُڑن کھٹولا “ کا اجراءکیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے ڈاکٹر چنچل بھسین کے ڈوگری شعری مجموعہ ” اُڑن کھٹولا “ کا اجراءکیا

لیفٹنٹ گورنر نے ڈاکٹر چنچل بھسین کے ڈوگری شعری مجموعہ ” اُڑن کھٹولا “ کا اجراءکیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS