Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کشمیری پنڈت برادری کی حصولیابیاں میرے لئے باعث افتخار ہیں/لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
08/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیری پنڈت برادری کی حصولیابیاں میرے لئے باعث افتخار ہیں/لیفٹیننٹ گورنر

جموںانفو7فروری /لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے نگروٹہ کے جگتی کیمپ میں مصنوعی فٹ بال ٹرف کا سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقعہ پراُنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں اور فٹ باٹ شائقین کو مُبارک باد دی۔یہ مصنوعی فٹ بال ٹرف 5.75 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا جس میں جی پلس پویلین شامل ہوگااور تقریباً 600 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش، چینج روم اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” کشمیری پنڈت کمیونٹی کی حصولیابیاں میرے دل باعثِ اِفتخارہیں۔ میں جگتی میں کھیلوں کے اِس اہم پروجیکٹ کو اس کمیونٹی کے نوجوانوں اور قوم کی تعمیر میں ان کے زبردست تعاون کے لئے وقف کرتا ہوں۔“اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کشمیری مائیگرنٹ کنبوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے اور یہ جموں کشمیر کے عبوری بجٹ میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیری پنڈت کمیونٹی کی نمائندگی کو بااِختیار بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔اُنہوں نے کہا، ”میں کشمیری پنڈت کمیونٹی کے نوجوانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ مختلف شعبوں میں لامحدود مواقع سے فائدہ اُٹھائیں اور وِکست بھارت کے مقصد کو پورا کریں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فیفا سٹینڈڈز کے مطابق تیار کی جانے والی جدید ترین کھیل سہولیت جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ رواں مالی برس میں جگتی میں تمام سہولیات کے ساتھ اِنڈور سٹیڈیم، آو¿ٹ ڈور جِم اور کرکٹ سٹیڈیم تیار کیا جائے گاجب کہ بیڈمنٹن اور والی بال کورٹ کی سہولیات کے لئے 30 لاکھ روپے پہلے ہی مختص کئے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے 2019 ءکے بعد جموں و کشمیر میں کھیلوں کا اِنقلاب لانے والے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کے 702 منصوبے مکمل کئے ہیں۔ تقریباً ہر ضلع میں کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال تعمیر اورہر پنچایت میں کھیل کے میدان تیار کئے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ جموں اور سری نگر میں بین الاقوامی سطح کے کھیل سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔ جموں و کشمیر دونوںصوبوں میں کینوئنگ، روئنگ اور فینسنگ میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ متعدد سٹیڈیموں میں فلڈ لائٹنگ اور مصنوعی ٹرفنگ لگائی جارہی ہے۔اُنہوں نے یو ٹی اِنتظامیہ کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں میں کاروباری نوجوانوں کو ضروری مدد فراہم کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ خصوصی کیمپ کے دوران شناخت کئے گئے 1,049 نوجوانوں کو مالی امداد اس برس فروری کے آخیر تک فراہم کی جائے گی۔اُنہوں نے ریلیف کمشنر اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ خود روزگار کے منصوبوں میں دلچسپی رکھنے والے مزید نوجوانوں کو سہولیت فراہم کریں اور مدد کے لئے پہلے سے منتخب اُمیدواروں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کمیونٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرنے میں قائدانہ کردار اَدا کریں اور اُنہیں ان کی کوششوں میں اِنتظامیہ کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے آنے والے دِنوں میں کشمیری مائیگرنٹ کے لئے خصوصی شکایت کیمپ کا دوسرامرحلہ منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منظور شدہ یاتری نواس پر کام جلد ہی شروع ہوجائے گا جس سے ماتا کھیر بھوانی میلے کے دوران عقیدت مندوں کے لئے سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیو رائے بھٹناگر، سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کمار واشیا،ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمشنر ( مائیگرنٹس) ڈاکٹر اروند کاروانی، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل،سینئر اَفسران ، معزز شہریوں ، کھلاڑیوں او رعوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بیرونی سرمایہ کےلئے جموں کشمیر میں کافی گنجائش ، جس سے روزگار کے مواقعے بڑھیں گے ۔ ایل جی

Next Post

مجھے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فخر / ایل جی سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مجھے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فخر / ایل جی سنہا

مجھے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فخر / ایل جی سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS