Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات تبدیل ہوئے ہیں/وزیر اعظم مودی

by Indian Times
08/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…07اپریل……..وی او آئی………..وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں پہلے پتھر حالات کو بگاڑنے کےلئے استعمال کئے جاتے تھے لیکن آ ج کشمیر میں تعمیر و ترقی کےلئے پتھر استعمال ہوتے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وادی کشمیر میں پتھر بازوں کے ذریعہ پھینکے گئے پتھروں کو ترقی یافتہ جموں و کشمیر بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا پارٹی کا مشن مکمل ہو گیا ہے۔اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک زبردست انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانا جس نے سابقہ ریاست کو خصوصی درجہ دیا تھا، ہمارا مشن تھا اور یہ مشن مکمل ہو گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کا نقشہ ہی بدل گیا ہے اور لوگ امن و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں آج بھی کشمیر میں حالات خراب ہونے کا ڈنڈورا پیٹ رہی ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آج کشمیر کا ہر بچہ اپنے بہتر مستقبل کے سفر پر چل رہا ہے جبکہ کانگریس کے دور اقتدار میں کشمیری بچے پتھر اُٹھانے پر مجبور ہوتے تھے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وادی کشمیر میں پتھر بازوں کے ذریعہ پھینکے گئے پتھروں کو ترقی یافتہ جموں و کشمیر بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا پارٹی کا مشن مکمل ہو گیا ہے۔اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک زبردست انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانا جس نے سابقہ ریاست کو خصوصی درجہ دیا تھا، ہمارا مشن تھا اور یہ مشن مکمل ہو گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پہلے کشمیر میں پتھراو¿ کیا گیا تھا۔ ہم نے وہ تمام پتھر اکٹھے کر لیے ہیں۔ اور مودی ان پتھروں کا استعمال جموں و کشمیر کو وِکسٹ (ترقی یافتہ) بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں کشمیری بچے پتھر اُٹھانے پر مجبور ہوجاتے تھے لیکن آج کشمیر کا ہر بچہ اپنے بہتر مستقبل کے سفر پر چل رہا ہے اور یہ ایک مثبت تبدیلی ہے ۔سہارنپور میں اپنی ریلی میں مودی نے آج اپوزیشن انڈیا بلاک پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد اقتدار میں آنے کے بعد “کمیشن” حاصل کرنا ہے جبکہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے “مشن” کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے اقتدار کے دوران، کانگریس کی توجہ کمیشن کمانے پر تھی۔ INDI الائنس کا مقصد بھی اقتدار میں آنے کے بعد کمیشن حاصل کرنا ہے لیکن این ڈی اے اور مودی سرکار ایک مشن پر ہیں۔انہوں نے کہا، ”میں ملک میں پہلا الیکشن دیکھ رہا ہوں، جہاں اپوزیشن جیت کا دعویٰ نہیں کر رہا ہے، بلکہ صرف الیکشن لڑ رہا ہے، تاکہ بی جے پی کی تعداد 370 سے نیچے اور این ڈی اے کی تعداد 400 سے کم رکھی جا سکے۔“ مودی نے کہا کہ کانگریس کے منشور پر مسلم لیگ کی چھاپ ہے اور اس کے ایک حصے پر بائیں بازو کا غلبہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی حکومت نے فوری تین طلاق کا رواج ختم کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”ہم نے کروڑوں مسلمان بہنوں کے مفاد میں ایک مضبوط قانون بنایا، اور ان کے خاندانوں کو دوبارہ قائم کیا۔“بی جے پی نے لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے، بی جے پی نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ نہوں نے کہااس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی رجنیتی کے لیے کام نہیں کرتی بلکہ ’راشٹرنیتی‘ کے لیے کام کرتی ہے۔ بی جے پی کے لیے ملک پہلے آتا ہے۔ یہ ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ بی جے پی کے لیے ’ایمان کا مضمون‘ ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات

Next Post

سی ای او کا گاندربل کا دورہ؛ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سی ای او کا گاندربل کا دورہ؛ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

سی ای او کا گاندربل کا دورہ؛ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS