Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سالانہ امرناتھ یاترا، ہزاروں یاتریوںکی روانگی

تاحال گھپامیں تقریباً ایک لاکھ یاتریوںکی حاضری

by Indian Times
08/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//سیاحتی مقام پہلگام کے مضافاتی بالائی علاقے میں سطح سمند ر سے تقریباً4ہزار میٹرکی بلندی پرواقع امرناتھ گھپا میں امسال پہلے 8دنوںمیں تقریباًایک لاکھ یاتری حاضری دے چکے ہیں ۔ جے کے این ایس کے مطابق 30جون کوشروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے 8ویں روز نون ون پہلگام اوربال تل گاندربل کے بیس کمیپوں سے جمعرات کی صبح ہزاروں یاتری گھپامیں حاضری دینے اورپوجاپاٹ کرنے کیلئے روانہ ہوئ

ے۔اُدھر بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے5726یاتریوں پر مشتمل2قافلے جمعرات کی صبح 242گاڑیوںمیں سوار ہوکر سخت سیکورٹی کیساتھ سری نگرجموں قومی شاہراہ کے راستے نون ون پہلگام اوربال تل کی جانب روانہ ہوئے ،اورجمعرات کی سہ پہر یاتریوںکے دونوں قافلے اپنی اپنی منزل پرپہنچ گئے ۔حکام نے بتایاکہ موسم بہترہونے کے بیچ جمعرات کی صبح تقریباًدس ہزار یاتری نون ون بیس کیمپ اوربال تل بیس کیمپ سے 3880میٹر بلندی پرواقع امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوئے ۔

واضح رہے نون ون بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا تک کی مسافت تقریباً48کلومیٹر ہے جبکہ بال تل بیس کیمپ سے یہ گھپا تقریباً14کلومیٹر فاصلے پرواقع ہے ۔اُدھرجموںمیں حکام نے بتایاکہ یہاں بھگوتی نگریاتری نواس سے سخت سیکورٹی بندوبست میں جمعرات کوعلی الصبح تقریباًساڑھے تین بجے بال تل کی طرف جانے والے2109 یاتری 91 گاڑیوں میں روانہ ہوئے اور اس کے بعد151 گاڑیوں کا دوسرا قافلہ 3617 یاتریوں کو لیکر نون ون پہلگام کے لیے روانہ ہوا۔

انہوںنے بتایاکہ دونوں قافلوںمیں4384 مرد، 1117 خواتین، 57 بچے، 143 سادھو، 24 سادھویاں شامل ہیں۔ادھر حکام نے بتایاکہ بدھ کی شام تک89ہزاریاتری امرناتھ گھپامیں حاضری دے چکے تھے اورجمعرات کومزید10ہزار سے زیادہ یاتریوںکی دونوں بیس کیمپوں سے روانگی کے بعدگھپامیں درشن وپوجاپاٹ کیلئے پہنچنے والے یاتریوںکی کل تعدادایک لاکھ کے قریب ہوجائیگی ۔

حکام نے بتایاکہ ابھی یاترا کے8دن ہوئے ہیں اورحاضری دینے والے یاتریوںکی تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ ہوگئی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ابھی یاترامیں 35دن باقی ہیں ،اسلئے امسال یاترامیں یاتریوںکی ریکارڈ تعداد کے شامل ہونے کاقوی امکان ہے ۔حکومتی ذرائع کویقین ہے کہ امسال امرناتھ یاترا کیلئے کشمیرآنے والے یاتریوںکی تعداد5لاکھ سے زیادہ رہے گی ۔یادرہے30جون کوشروع ہونے والی43روز ہ امرناتھ یاترا11،اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پراختتام پذیرہونے والی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دفعہ370کے مرکزی کردار ہی اسکی بڑی خلا ف ورزیوں کے طرفدار،تاریخ گواہ

Next Post

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے اَمرناتھ یاترا ۔2022ء پر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے اَمرناتھ یاترا ۔2022ء پر

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے اَمرناتھ یاترا ۔2022ء پر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS