Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے اَمرناتھ یاترا ۔2022ء پر

کیلاش کھیر کا ’عقیدتی گیت‘ کا آغاز کیا

by Indian Times
08/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے آج یہاں معروف بالی ووڈ گلو کار کیلاش کھیر کے گائے ہوئے ایک عقیدتی گیت کا آغاز کیا۔اِس گیت کا عنوان ’’ جے جے بابا برفانی‘‘ بابا اَمرناتھ کو وقف کیا گیا ہے جسے کیلاش کھیر نے ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن جموںوکشمیر کے اِشتراک سے گایا ہے تاکہ لوگوں کو اَمرناتھ یاترا۔2022ء کے دوران اِرد گرد کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے گیت کا آغاز کرنے کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیت لوگوں کو ماحولیاتی تحفظ اور اِرد گرد کی صفائی کے بارے میں بیداری کرنے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ اُمید ہے کہ آنے والی اَمرناتھ یاترا علاقے کی صفائی کے جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دیہی ترقی محکمہ یاترا کے اِنتظامات میں حصہ لے رہی ہے اور اِس برس کی یاترا پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ سے پاک صفائی کی سرگرمیاں کر رہی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ محکمہ لینڈل مینجمنٹ کو زیرو ویسٹ حاصل کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔کیلاش کھیر نے بذریعہ ورچیول موڈ خطاب کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کے دوران جموں و کشمیر اِنتظامیہ کے تعاون کا شکریہ اَدا کیا اوراُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے عقیدتی گیت لوگوں کو اَپنی زندگی پُرامن طریقے سے گزارنے کے لئے جوڑتے ہیں۔ اِس کے علاوہ یہ یاترا کے لئے جاتے وقت ماحول کی حفاظت میں بھی مدد کرتے ہیں۔

اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سینٹی ٹیشن جموں وکشمیر چرن دیپ سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اَمرناتھ گپھا کے راستوں پر مختلف مقامات پر جدید مشینیں نصب کی گئی ہیں اور اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے اِس یاترا کو پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کا عہد کیا ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کشمیر امام الدین اور سی اِی او سواہا بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سالانہ امرناتھ یاترا، ہزاروں یاتریوںکی روانگی

Next Post

لوگوں کو اپنی پارٹی پر مکمل اعتماد ہے: سید الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لوگوں کو اپنی پارٹی پر مکمل اعتماد ہے: سید الطاف بخاری

لوگوں کو اپنی پارٹی پر مکمل اعتماد ہے: سید الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS