Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ملٹنسی کے مکمل خاتمہ تک جموں کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے /لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
08/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملٹنسی کے مکمل خاتمہ تک جموں کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے /لیفٹنٹ گورنر
سرینگر/ 7 دسمبر/ سی این آئی// لیفٹیننٹ گورنر نے مسلح افواج کے تمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیامیں اپنے فوجیوں کی ہمت اور لگن کو سلام پیش کرتا ہوں اور شکریہ کے ساتھ ان کی بہادری اور ہمارے ملک کی خدمت کا اعتراف کرتا ہوں: جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں مسلح افواج کی قربانیوں سے ہی امن و سلامتی یقینی بن گئی ہیں ۔ انہوںبتایا کہ گزشتہ تیس برسوں سے جموں کشمیر میں ملیٹنٹوں سے نبرد آزمائی کے دوران متعدد اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اس کےلئے پوری قوم ان کی شکرگزار ہے ۔ لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر میں ملٹنسی کے مکمل اختتام تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے ۔ اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ نہتے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور ان پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے آج مسلح افواج کے پرچم کے دن کے موقع پر مسلح افواج کے تمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کو پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایل جی نے بتایا کہ وادی کشمیر باالخصوص اور جموں کشمیر میں باالعموم فوج نے گزشتہ تیس برسوں سے جو کام انجام دیا ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ فوجی اہلکاروں قربانیوں سے ہی جموں کشمیر میں آج امن و سلامتی او ر ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے اور جب تک نہ کسی خطے میں حالات بہتر ہوں گے ترقی کے کام انجام نہیں دیئے جاسکتے ہیں۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں، ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، بریگیڈیئر۔ گرمیت سنگھ شان (ریٹائرڈ) نے لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی جیکٹ پر مسلح افواج کا جھنڈا لگایا۔مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور دفاعی افواج اور ان کے خاندانوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوم پرچم ہم سب کے لیے مسلح افواج کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ اظہار تشکر اور یکجہتی کا موقع ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں اپنے سپاہیوں کی ہمت اور لگن کو سلام کرتا ہوں اور شکریہ کے ساتھ ان کی بہادری اور ہمارے ملک کی خدمت کا اعتراف کرتا ہوں۔ایل جی موصوف نے کہا کہ وادی کشمیر میں جن فوجی اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں اور فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے عظیم مقصد کی خدمت کریں۔بعد ازاں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو سابق فوجیوں، ویر ناریوں، ان کے زیر کفالت افراد اور مسلح افواج کے خدمت کرنے والے اہلکاروں کی بہبود کے لیے محکمہ کی طرف سے کی گئی کوششوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔کرنل جے ایس رندھاوا (ریٹائرڈ)؛ کرنل بی ایس سمبیال (ریٹائرڈ)؛ کرنل جے ایس جموال (ریٹائرڈ) کرنل ایم ایس بھاو¿ (ریٹائرڈ)؛ کرنل ایس ایس اسلا (ریٹائرڈ)؛ ش ترسیم چند; شریمتی رجنی؛ محترمہ جیوتی مگوترا؛ محترمہ نشا؛ اس موقع پر محترمہ الپی مہاجن موجود تھیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس علی محمد ماگرے کی سبکدوشی پر فل کورٹ ریفرنس کا اِنعقاد

Next Post

چیف سیکرٹری نے 33ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا کیاافتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے 33ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا کیاافتتاح

چیف سیکرٹری نے 33ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا کیاافتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS