Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

عوام ہندوستان کو خود انحصار اور خوشحال ملک بننا چاہتے ہیں تو جنرل سنہا کے نظریات سے سیکھیں / راجناتھ سنگھ

by Indian Times
09/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر..    08جنوری…    ایس این این  …  آنجہانی لیفٹنٹ جنرل سرینواس کمار سنہا جیسی شخصیات حکومت کیلئے ایک تحریک ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ قوم اپنی خودمختاری سے متعلق مسائل پر ایک واضح اور مضبوط پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آنجہانی لیفٹنٹ جنرل ایس کے سنہا جیسی شخصیات ہندوستان کی خودمختاری سے متعلق مسائل پر حکومت کی واضح اور پختہ پالیسی کے لئے ایک تحریک ہیں۔ انہوں نے کہا ”جب کہ قوم اپنی خودمختاری سے متعلق مسائل پر ایک واضح اور مضبوط پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، آنجہانی لیفٹنٹ جنرل سرینواس کمار سنہا جیسی شخصیات حکومت کے لیے ایک تحریک ہیں“۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یادگاری لیکچر کے دوران لیفٹنٹ جنرل سنہا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور قوم کے تئیں ان کی غیر متزلزل وفاداری اور لگن کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سنہا ایک عظیم سپاہی، سفارت کار اور ایک ریاست کے ایگزیکٹو سربراہ تھے جنہوں نے ہمیشہ قوم کو ہر چیز پر فوقیت دی۔راج ناتھ سنگھ نے اس وقت کو یاد کیا جب لیفٹنٹ جنرل سنہا، جو 1926 میں پیدا ہوئے تھے، نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برما کے محاذ پر مشکل حالات میں ملک کی نمائندگی کی تھی، اور 1947 میں، جب انہوں نے کشمیر کی طرف پاکستان کی حمایت یافتہ افواج کی پیش قدمی کے دوران سری نگر کے لیے ہندوستانی فوج کی پہلی ہوائی جہاز کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیفٹنٹ جنرل سنہا کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہندوستانی اور برطانوی اسٹاف کالجوں میں شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے انہیں غیر معمولی ذہانت کا بہادر افسر قرار دیا۔راجناتھ سنگھ نے لیفٹنٹ جنرل سنہا کی ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر، ایڈجوٹینٹ جنرل اور مختلف کمانڈ عہدوں پر تقرریوں کے دوران ہندوستانی فوج کو جدید سوچ اور ادارہ جاتی طاقت فراہم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ لیفٹنٹ جنرل سنہا کے نظریات سے سیکھیں اگر ہندوستان ایک محفوظ، خود انحصار اور خوشحال ملک بننا چاہتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

یوم جمہوریہ 2026: مولانا آزاد اسٹیڈیم جموںمیںمرکزی تقریب

Next Post

وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ، جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
امیت شاہ نے جموں سمارٹ سٹی کیلئے اِی۔ بس خدمات کا کیاآغاز

وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ، جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS