Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

کشمیر میں امن واپس لوٹ آیا ہے/وزیر اعظم مودی

by Indian Times
09/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر میں امن واپس لوٹ آیا ہے/وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 08 فروری /یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا بے اور نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان میں کئے گئے کاموں کی وجہ سے ہم وطنوں کا سینہ چوڑا ہوا ہے اور سب کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک اور دنیا کی ساکھ میں اضافہ کیا ہے، فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں، عوامی مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور تمام اصلاحاتی کام عوامی جذبات کے مطابق کیے ہیں، اس لیے حکومت پر سب کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ “ملک بحران کے درمیان بھی فخر سے بھرا ہوا ہے، ملک کے 140 کروڑ عوام کے سامنے جو چیلنجز تھے، وہ چیلنجز موجود نہیں رہا، ہندوستان کے لیے نئے امکانات ابھرے ہیں۔ پوری دنیا کی سپلائی چین ٹوٹ گئی لیکن ہم آگے بڑھتے رہے اور اس سے پوری دنیا میں ہمارے ملک کی ساکھ بڑھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے وقت دنیا بحران کا شکار تھی لیکن ہندوستان نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر اپنے لوگوں کو کورونا سے چھٹکارا دلایا اور 150 سے زائد ممالک میں کورونا ویکسین پہنچا کر انسانیت کی خدمت کی۔ ان تمام حالات کو دیکھ کر دنیا امید بھری نظروں سے ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے۔ آج ہندوستان جی-20 ممالک کی صدارت کر رہا ہے جس کی وجہ سے اہل وطن فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ہندوستان دنیا کے معاملے میں مثبت موقف اختیار کرتا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک اور بیرون ملک ہندوستان سے دنیا کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں کے دوران ملک میں نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اور ایک مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ ہندوستان نوجوانوں کی طاقت کی پہچان بن گیا ہے۔ ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ کے میدان میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا، گھریلو ایئر لائن کے میدان میں دنیا کا تیسرا، توانائی کے استعمال کے معاملے میں دنیا کا تیسرا، سولر ونڈ انرجی کے میدان میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کا پرچم لہرارہا ہے اور چار کروڑ سے زیادہ بچوں نے اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لیا ہے۔ یہ ملک کی وہ کامیابیاں ہیں جو نو سال میں حاصل کی گئی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کشمیر کے بارے میں کہا کہ آج وہاں پر ماحول تبدیل ہوا ہے، ہر طرف امن و امان کی فضا قائم ہے ، سیاحتی شعبے نے پچھلے کئی دہائیوں کے ریکارڈ توڑے ہیں یہ سب کچھ موجودہ حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج لالچوک میں ہر کوئی ترنگا لہرا سکتا ہے ، میں اُس وقت کی بات کرتا ہوں جب یہاں پر حالات خراب تھے تو بغیر سیکورٹی ، بغیر بیلٹ پروف گاڑی کے لالچوک میں ترنگا لہرایا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اب حالات بدل گئے ہیں اور وہاں پر امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔ یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

 نریندر مودی کی قیادت میں ملک مضبوط ہوا / راجناتھ سنگھ

Next Post

ڈی سی سری نگر کا لسجن میں عوامی شکایتی اَزالہ کیمپ کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈی سی سری نگر کا لسجن میں عوامی شکایتی اَزالہ کیمپ کا اِنعقاد

ڈی سی سری نگر کا لسجن میں عوامی شکایتی اَزالہ کیمپ کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS