Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹیننٹ گورنر کا سکاسٹ جموں میں چھٹی جموںوکشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

by Indian Times
09/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر کا سکاسٹ جموں میں چھٹی جموںوکشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب
جموںانفو/ 8فروری /لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے سکاسٹ جموں میں ”خود انحصار پہاڑی زرعی ماحولیات کےلئے زراعت کی تنوع“کے موضوع پر چھٹے جموں و کشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے تین روزہ کانفرنس میں ملک بھر کے نامور سائنسدانوں اور محققین کا خیرمقدم کیا۔اُنہوں نے کہا کہ متبادل زرعی نظام، ڈیجیٹل زراعت، سٹارٹ اَپ کلچر، جدید ویٹرنری سائنس، اِختراعات اور ڈیٹا سائنسز کے اہم پہلوو¿ں پر ماہرین کے درمیان خیالات کے تبادلے اور بات چیت دیر پا زراعت میں چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی یونیورسٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے تنوع، ویلیو ایڈیشن، سپلائی چین مینجمنٹ اور منافع بخش مارکیٹ روابط کے لئے حکمت عملی تیار کریں۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں متنوع زرعی موسمیاتی زون ہیں جو زرعی سطح کے تنوع کو اَپنانے کی کافی گنجائش فراہم کرتے ہیں۔ اس سائنسی حل سے ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں اور اسی زمین کے ٹکڑے سے زیادہ زرعی آمدنی حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کو کسانوں اور شراکت داروں کے لئے مزید منافع بخش بنانے کے لئے کچھ قابل قدر تجاویز پیش کیں۔اُنہوں نے نامیاتی اور مربوط کاشتکاری کے لئے ایک مو¿ثر سائنسی حکمت عملی تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے کسانوں کو مونوکلچر فارمنگ کے بارے میں ضروری ہینڈ ہولڈنگ اور رہنمائی فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ اس”مستقبل کی کاشت کاری“ سے فائدہ اُٹھا سکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کسانوں میںکراپ روٹیشن، ڈیجیٹائزیشن اور کاشتکاری کے درست آلات کے فوائد کے بارے میں بیداری بڑھانے اور معلومات کے پھیلاو¿ پر زور دیا۔اُنہوں نے دیہی کمیونٹی کو زراعت اور متعلقہ شعبوں تک رسائی فراہم کرنے کے لئے اختراعات ،تکنیکی ترقی، ڈیجیٹل زراعت کے لئے دیہی ایکشن پلان بنانے کا بھی مشورہ دیا ۔لیفٹیننٹ گورنر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف ترقی پسند اقدامات کا اشتراک کیا جن میںجامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)، اعلیٰ کثافت کی شجرکاری، مخصوص مصنوعات کے لئے جی آئی ٹیگ، زرعی اَنٹرپرینیور شپ ، نئی کسان پروڈیو سر آرگنائزیشن اور کسانوں کی مدد کے لئے تعلیمی اِداروں کو تکنیکی مرکز کے طور پر ترقی دینا شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک میں سیب کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔ گزشتہ برس ہماری سالانہ پیداوار ملک کی کل پیداوار کا 75 فیصد تھی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں 2.44 لاکھ میٹرک ٹن سی اے سٹوریج کی اِضافی گنجائش کا اِضافہ کیا گیا ہے اور ہم اگلے 6 مہینوں میں اتنی ہی صلاحیت کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وائس چانسلر سکاسٹ جموںڈاکٹر بی این ترپاٹھی اور کانفرنس چیئر نے زراعت کے تنوع کی اہمیت اور خوراک اور روزی روٹی کے تحفظ کے حصول میں اس کے امکانات پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں میں یونیورسٹی کے بین الاقوامی ہوسٹل کا افتتاح کیا۔اُنہوں نے سکاسٹ جموں کی طرف سے جموں وکشمیر سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کونسل، ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جموںوکشمیر کے اشتراک سے منعقد ہونے والی چھٹی جے اینڈ کے ایگریکلچرل سائنس کانگریس کے سووینئر بھی جاری کیا۔اِس موقعہ پر جے اینڈ کے سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے سپانسرڈ ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن پروگرام سکیم کے تحت آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کی تحقیق کے لئے 1.45 کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک سکاسٹ جموں کے حوالے کیا۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر کاسٹ کشمیرپروفیسر نذیر احمد گنائی، کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت،یوٹی اِنتظامیہ اورسکاسٹ کے سینئر اَفسران ، زرعی سائنسدان ، سکالر اور طلباءموجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مجھے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فخر / ایل جی سنہا

Next Post

چیف سیکرٹری کی قیادت والی کمیٹی نے سالانہ ایکشن پلان کو اہم زرعی سکیموں کیلئے منظور ی دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری کی قیادت والی کمیٹی نے سالانہ ایکشن پلان کو اہم زرعی سکیموں کیلئے منظور ی دی

چیف سیکرٹری کی قیادت والی کمیٹی نے سالانہ ایکشن پلان کو اہم زرعی سکیموں کیلئے منظور ی دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS