Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہندوستان اور میانمار کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت کا نظام ختم کردیا گیا / امیت شاہ

by Indian Times
09/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر08…….فروری…… سی این آئی………… ہندوستان اور میانمار کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت کا نظام ختم کردیا ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور شمال مشرقی ریاستوں کے آبادیاتی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کیلئے اس نظام کو ختم کر دیا جائیگا ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر لکھا ” وزیر اعظم مودی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہونی چاہئیں۔ اس لیے وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور شمال مشرقی ریاستوں کے آبادیاتی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کیلئے اس نظام کو ختم کر دیا جائے گا“۔ یہ فیصلہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان کے دو دن بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میانمار کے ساتھ پوری 1,643 کلومیٹر طویل سرحد پر باڑ لگائے گا اور سیکورٹی فورسز کیلئے گشتی ٹریک بھی بنائے گا۔ یہ اعلان منی پور میں کوکیوں (جن کے میانمار کی چن ریاست میں کمیونٹیز کے ساتھ نسلی روابط ہیں) اور اکثریتی مییتائی کے درمیان نسلی تشدد کے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔ سرحد پر باڑ لگانا وادی امپھال کے میٹائی گروپوں کا اکثر مطالبہ رہا ہے، جو یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ قبائلی عسکریت پسند اکثر کھلی سرحد سے ہندوستان میں داخل ہوتے ہیں۔ متائی گروپس یہ بھی الزام لگاتے ہیں کہ بغیر باڑ والی بین الاقوامی سرحد کا فائدہ اٹھا کر بھارت میں منشیات اسمگل کی جا رہی ہیں۔ چار ہندوستانی ریاستیں ،اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور اور میزورم میانمار کے ساتھ 1,643 کلومیٹر طویل سرحد کا اشتراک کرتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پڑوسی ملک میانمار میں فروری 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد اس کے 31 ہزار سے زیادہ لوگوں نے میزورم میں پناہ لی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق چین ریاست سے ہے۔ کئی لوگوں نے منی پور میں بھی پناہ لی ہے۔ پچھلے سال، بھارت کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر تعینات میانمار کے درجنوں فوجی بھی ملیشیا گروپ پیپلز ڈیفنس فورس (پی ڈی ایف) کے ساتھ شدید فائرنگ کے بعد میزورم فرار ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہیں اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شیلندر کمار نے وزیر اعظم نریندرمودی کے ویژن کو جاری کرنے میں زرعی شعبے کے کردار پر زور دیا

Next Post

جموں و کشمیر سے متعلق تین بلوں کو راجیہ سبھا نے منظوری دے دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر سے متعلق تین بلوں کو راجیہ سبھا نے منظوری دے دی

جموں و کشمیر سے متعلق تین بلوں کو راجیہ سبھا نے منظوری دے دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS