Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اتل ڈولو نے جموں ڈویژن کے ایف پی اوز کےساتھ دن بھر بات چیت کی

by Indian Times
09/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے جموں ڈویژن کے ایف پی اوز کےساتھ دن بھر بات چیت کی
جموں/انفو/محکمہ زراعت پیداوار ( اے پی ڈی ) کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت کے جوائینٹ سیکرٹری ( مارکیٹنگ ) ڈاکٹر وجئے لکشمی نادینڈلا کے ساتھ جموں ڈویژن کے کسان کیندر تالاب تلو میں کسانوں کی تنظیموں ( ایف پی او ) کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ، سکاسٹ جے کے نامور پروفیسرز اور سکالرز ، اے پی ڈی کے دیگر سینئر افسران ، ایف پی اوز کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ سی بی بی اوز نے بھی بات چیت کے پروگرام میں حصہ لیا ۔ ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی اور دیگر متعلقہ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتل ڈولو نے زرعی شعبے کی ترقی میں ایف پی او کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں ۔ اے سی ایس نے مزید کہا کہ ایف پی اوز کسانوں کی آمدنی بڑھانے ، روز گار کے مواقع پیدا کرنے اور خطے میںغذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایف پی اوز کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ مسٹر ڈولو نے ایف پی او کے نمائندوں کو کسانوں میں اعتماد پیدا کرنے اور انہیں متحرک کرنے کی تاکید کی تا کہ زیادہ سے زیادہ کسان ان کے ساتھ شامل ہوں ۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ کسانوں کیلئے ایف پی او کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کریں اور ساتھ ہی ان تنظیموں کی کامیابی کیلئے انہیں مطلوبہ تربیت بھی فراہم کی جائے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وجئے لکشمی نے ایف پی او کی اہمیت کے بارے میں بات کی ۔ ورکشاپ کے دوران متعدد ایف پی وز کے نمائندوں نے بھی طویل گفتگو کی اور زرعی شعبے میں کام کرنے کے دوران اپنے تجربات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے جموں ڈویژن کے پہلے ٹیولپ گارڈن کا کیا افتتاح

Next Post

عدالت عظمیٰ نے دیا اپوزیشن لیڈروںکو جھٹکا/نریندرمودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
عدالت عظمیٰ نے دیا اپوزیشن لیڈروںکو جھٹکا/نریندرمودی

عدالت عظمیٰ نے دیا اپوزیشن لیڈروںکو جھٹکا/نریندرمودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS