Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اِنتظامی کونسل نے وادیٔ کشمیر میں سیلاب سے بچائوکے کاموں کی منظوری دی

by Indian Times
09/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں صوبۂ کشمیر میں محکمہ جل شکتی کی طرف سے جہلم فلڈ پروٹیکشن کے کاموں کو اِنتظامی منظوری دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔

اِنتظامی کونسل نے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت 1623.43 کروڑ روپے کے دریائے جہلم اور اِس کی معاون ندیوں کے لئے پروجیکٹ: جامع منصوبہ مرحلہ دوم حصہ ( اے ) کی منظوری دی۔ موجودہ سائٹ کے مجوزہ کام کی صورتحال اور سنگم کے مین جہلم کے نیچے کی طرف سے وولر جھیل تک ، فلڈ سپل چینل اور آئوٹ فال چینل بشمول معاون ندیوں کے مسائل پر مبنی ہیں تاکہ 1,700 کیومک( 60,000 کیوسک) کے سیلابی خطرے کو محفوظ طریقے سے کم کیا جاسکے ۔

دریائے جہلم کے خطرناک مقامات پر چینل کی بہتری اور تحفظ کے کاموں ، سیلابی پانی کے محفوظ گزرنے کے لئے نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے اور جان ومال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے فلڈ سپل چینل اور آئوٹ فال چینل کو تجویز کیا گیا ہے۔اِس منصوبے میں مختلف اجزأ جن میں دریائے جہلم کے پانی کے اخراج کی صلاحیت کو 1,700 کیومک تک بڑھانا ،کناروں کے تحفظ کے کام ، بنڈوں اور پشتہ بندی کی تعمیر ، مین جہلم او رفلڈ سپل چینل کی رِک سیکشننگ اور چینل کی بہتری ، او ایف سی میں مختلف آر ڈیز پر پلوں کی دوبارہ ماڈلنگ اور تزئین و آرائش ، مرکزی جہلم کے خطرے سے دوچار علاقوں ،آئوٹ فال چینل اور فلڈ سپل چینل او راِس کی معاون ندیوں پر کٹائو کو روکنے کے اِقدامات اور سوپور میں نیویگیشن چینل سمیت آئوٹ فال چینل کی ڈریجنگ اور وسیع کرناشامل ہیں۔

یہ پروجیکٹ سری نگر ، بڈگام ، بارہمولہ ، اننت ناگ ، پلوامہ اور بانڈی پورہ اَضلاع میں جہلم کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کی حفاظت کرے گا اور بالترتیب ہنر مندوں کے لئے 119 لاکھ اور غیر ہنر مند کار کنوں کے لئے 381 لاکھ ایام کار کا روزگار پیدا کرے گا۔ اسے تین برس میں مکمل کیا جائے گا۔اِس پروجیکٹ کا تصور تین رُکنی گروپ کی سفارشات کی بنیاد پر بنایا گیا تھا جس کی سربراہی چیئرمین سینٹرل واٹر کمیشن نے کی تھی جو کہ ستمبر 2014 ء کے سیلاب کے فوراً بعد وزیراعظم کی ہدایات پر تشکیل دیا گیا تھا ۔ یہ جہلم بیسن میں 1,700 کیومیکس ( 60,000 کیوسک) کے سیلاب کے خطرے کو کم کرے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

Next Post

اِنتظامی کونسل نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرنے کو منظور ی دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اِنتظامی کونسل نے مقامی دفاعی اہلکاروں کیلئے ایکس گریشیا ریلیف کو بڑھانے کی منظور ی دی

اِنتظامی کونسل نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرنے کو منظور ی دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS