Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

اِنتظامی کونسل نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرنے کو منظور ی دی

by Indian Times
09/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو// اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے نام کی تبدیلی کو منظوری دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔

اِس فیصلے سے مشن ڈائریکٹوریٹ ، اِنٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز ( آئی سی ڈی ایس ) ، مشن ڈائریکٹوریٹ ، اِنٹگریٹیڈ چائلڈ پروٹیکشن سکیم ( آئی سی پی ایس ) ،سٹیٹ ریسورس سینٹرفار وومن ( ایس آر سی ڈبلیو) بطور ڈائریکٹوریٹ مشن پوشن ،ڈائریکٹوریٹ مشن و تسلیہ اور ڈائریکٹوریٹ مشن شکتی بالترتیب کا نام تبدیل ہوجائے گا۔

یہ فیصلہ جموںوکشمیر یوٹی میں سماجی بہبود کی مختلف سکیموں کی عمل آوری کو بہتر کرے گا ۔اِس کے علاوہ انہیں مرکزی حکومت کی نئی سکیموں سے ہم آہنگ کرے گا۔ اِس کے مطابق وزارتِ وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کی مختلف سکیموں کو تینوں ڈائریکٹوریٹ میں دوبارہ تقسیم کیا جائے گا۔

اَب اِنٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سکیم ( آئی سی ڈی ایس ) ، نو عمر لڑکیوں کے لئے سکیم، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا، نیشنل کریچ سکیم کو ڈائریکٹوریٹ آف پوشن ابھیان کے ذریعے عملایا جائے گا جبکہ اِنٹگریٹیڈ چائلڈ پروٹیکشن سروسز ( آئی سی پی ایس ) اور نوعمروں کے تحت خدمات جوینائل جسٹس ایکٹ کو ڈائریکٹوریٹ آف مشن وتسلیہ سے عملایا جائے گا۔ اِسی طرح ڈائریکٹوریٹ آف مشن شکتی وَن سٹاپ سینٹر اور خواتین کی ہیلپ لائن (181) ، سوادھار گرہ ، وِنڈو ہومز ، بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو اور دیگر خواتین کی بہبود ی سکیموں کو نافذ کرے گا جس میں خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے صنفی بجٹ سازی ، تحقیق اور کام کرنے والی خواتین کی مدد پر خصوصی توجہ دی جائے۔اِس سے قبل ڈائریکٹوریٹوں کا نام ایک ہی سکیم کے نام پر رکھا گیا تھا جو ان کی فعالیت کے دائرہ کار سے متصادم نہیں تھے ۔

نئے نام متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے عملایا جانے والی سرگرمیوں اور سکیموں کے تمام پہلوئوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان کے کاموں کے لئے بہتر موزوں ہیں جس سے ان کے عملانے اور نگرانی کو آسان بنایا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اِنتظامی کونسل نے وادیٔ کشمیر میں سیلاب سے بچائوکے کاموں کی منظوری دی

Next Post

کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا شوپیان کا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا شوپیان کا دورہ

کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا شوپیان کا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS