Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

’ایف ایس ایس‘ اسکیم کے تحت ترجیحی کنبوں کو سبسڈی قیمتوں پر دس کلو اضافی راشن دیا جائے گا /ایل جی منوج سنہا

by Indian Times
09/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

’ایف ایس ایس‘ اسکیم کے تحت ترجیحی کنبوں کو
سبسڈی قیمتوں پر دس کلو اضافی راشن دیا جائے گا /ایل جی منوج سنہا
سری نگر، 8جولائی/یو این آئی/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ( ایف ایس ایس) اسکیم کے تحت ترجیحی کنبوں کو سبسڈی قیمتوں پر 10 کلو اضافی راشن دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹر نصب کرنے کا کوئی متبادل نہیں ہے کیونکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران بجلی فیس کی بقایا رقم 31 ہزار کروڑ روپیے تک پہنچ گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے راج بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ترجیحی کنبوں کو پہلے ہی فی رکن کے حساب سے پانچ کلو راشن مفت مل رہا ہے اوراب سے ترجیحی گھرانوں کے تحت آنے والے ہر خاندان کو دس کلو اضافی راشن فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں 14لاکھ 32ہزار راشن کارڈ ہولڈرز ہیں۔ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ غریبوں کی فلاح و بہبود جموں وکشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ اضافی دس کلو راشن 25روپیہ فی کلو کے حساب سے صارفین کو فراہم کیا جائے گا اور اس پر یوٹی انتظامیہ کو سالانہ 1.80کروڑ روپیہ کا خرچ آئے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ چاول 34روپیہ فی کلو کے مقابلے میں موجودہ سرکار نے ایف ایس ایس کے تحت آنے والے صارفین کو صرف 25روپیہ فی کلو کے حساب سے فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اس طرح سے سرکار نو روپیہ کی سبسڈی دے گی۔انہوں نے کہاکہ ترجیحی گھرانوں کے ذمرے میں آنے والے لوگوں کو پہلے ہی فی فرد چار کلو راشن مفت مل رہا تھا اور اس طرح اگر کسی کنبے کے چار افراد ہیں توا نہیں سبسڈی والے نرخوں پر 16کلو مفت راشن کے علاوہ دس کلو اضافی چاول ملے گا۔سرکاری اسامیوں کو پر کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ امیدواروں کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد جن امتحانات میں دھاندلیاں ہوئیں سرکار نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے اور اب معاملہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں چلا گیا ہے۔ان کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے ان امتحانات کے حوالے سے کوئی فیصلہ آنے کے بعد امتحانات لئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو نئی اسامیاں مشتہر کی گئیں ان کا آنے والے پندرہ روز کے اندرا ندر امتحانی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔سری نگر جموں شاہراہ پر پنتھال کے قریب شاہراہ کو نقصان پہنچنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں منوج سنہا نے کہاکہ متبادل شاہراہ کی خاطر اقدامات ا±ٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین روز کے اندرا ندر متبادل راستہ تلاش کیا جائے گا تاہم ٹنل مکمل ہونے کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حکومت غریبوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی نرمی کا اعلان کرے گی کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ لوگوں کو استعمال کے مطابق بجلی کے بل ادا کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں، بجلی کے ٹیرف کے بل 31000 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ ایل جی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو روک دیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ کل تک موسم بہتر ہو جائے گا تاکہ یاتریوں کو پوترا گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی جاسکے۔ یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

لفٹینٹ گورنر نے سرینگر میں قومی قبائلی میلے کا افتتاح کیا

Next Post

جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کیا: منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کیا: منوج سنہا

جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کیا: منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS