Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری کی کاروبارکرنے میں آسانی کو فروغ دینے کیلئے اِصلاحات میں تیزی لانے پر زور

by Indian Times
09/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ملک بھر میں کاروبار کرنے میں آسانی (اِی او ڈِی بی) کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی کابینہ سیکرٹری کی سربراہی میں قومی ٹاسک فورس کی سفارش کردہ تعمیل میں کمی اور ڈِی ریگولیشن اِصلاحات کی عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ میںکمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت ،کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی، سیکرٹری قانون اورڈائریکٹر اِنڈسٹریز اینڈ کامرس جموں سمیت کئی دیگر اَفسران نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے اہم اصلاحاتی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ٹاسک فورس کے طے کردہ ایجنڈے پر وقت کی پابندی اور مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے زور دیا کہ اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر کی گنجائش نہیں ہے اور تمام اِنتظامی سربراہان کو عمل درآمد کی باقاعدہ نگرانی کرنی چاہیے تاکہ اِصلاحات مو¿ثر طریقے سے عملایاجا سکیں۔اَتل ڈولو نے تمام ترجیحی شعبوں میں کمپلائنس کا ثبوت فوری طور پر اَپ لوڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اِصلاحات یہاں کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے نہایت اہم ہیں۔اُنہوں نے متعلقہ ضوابط میں تبدیلی کے عمل کو ”مشن موڈ“ میں عملانے پر زور دیا اور محکمہ صنعت وحرفت کو ہدایت دی کہ وہ تمام دستاویزات اور رِپورٹنگ کی ضروریات کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لئے محکموں کی مدد کرکے انہیں آسانی سے عملائیں۔کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ مختلف محکموں سے متعلقہ 434 اصلاحاتی نکات پہلے ہی کامیابی سے نافذ کئے جا چکے ہیں۔ تاہم، کچھ نکات کو ٹاسک فورس نے مزید بہتری کی تجویز کے ساتھ واپس کیا ہے۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ بطور نوڈل محکمہ صنعت و حرفت باقی نکات پر بھی متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جلد عمل درآمد کو یقینی بنائے گئے۔ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں ارون کمار منہاس نے فوری کارروائی کے لئے متعدد کلیدی اِصلاحاتی شعبوں کا خاکہ پیش کیا ۔ان میں ماسٹر پلانوں میںزوننگ قوانین کو اَپنانا، زمین کے اِستعمال کی تبدیلی ( سی ایل یو) کے عمل کو آسان اور ڈیجیٹائز کرنا،دیہی علاقوں میں صنعتی اِکائیوں کے لئے کم از کم سڑک کی چوڑائی کے اصولوں میں درست کرنا شامل ہین۔ اِصلاحاتی نکات میں جو معاملات زیر بحث آئے ان میں صنعتی و تجارتی پلاٹوں میں زمین کے نقصان کو کم کرنے کے لئے عمارتوں کے ضوابط میں ترامیم،خطرناک شعبوں میں خواتین کے کام کرنے پر عائد پابندیوں کا خاتمہ،فیکٹری قوانین کے تحت کام کے اوقات کے جائزے،تجارتی اداروں پر کاروباری اوقات کی پابندیوں کا خاتمہ،تھرڈ پارٹی ایجنسیوں کے ذریعے فائر این او سی کی سہولیت کی فراہمی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تمام اِصلاحات یونین ٹیریٹری میں ایک مضبوط اور کاروبار دوستانہ صنعتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے تیار ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ’بزنس ریفارمز ایکشن پلان (بی آر اے پی)‘ جسے ڈیپارٹمنٹ فار پروموشن آف اِنڈسٹری اینڈ اِنٹرنل ٹریڈ (ڈِی پی آئی آئی ٹی) نے شروع کیا ہے،مرکزی حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد ریگولیٹری فریم ورک کو آسان بنانا اور ملک میں کاروبار کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کسان ملک کی اولین ترجیح،مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا/وزیراعظم نریندر

Next Post

قومی ہینڈلوم ڈے منایا گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
قومی ہینڈلوم ڈے منایا گیا

قومی ہینڈلوم ڈے منایا گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS