Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

منوج سنہا نے واک تھون ‘واک فار وائلڈ لائف’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

by Indian Times
09/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

منوج سنہا نے واک تھون ‘واک فار وائلڈ لائف’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

سری نگر… 7.. اکتوبر…یو این آئی …  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز یہاں گالف کورس سے نشاط باغ سری نگر تک وائلڈ لائف ویک 2023 کے ایک حصے کے طور پر واک تھون ‘واک فار وائلڈ لائف’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی طرف سے منعقدہ اس 5 کلو میٹر طویل واک تھون میں نامور شہریوں، وائلڈ لائف پروٹیکشن اور ایکو کلب کے ممبران، رضا کاروں، این سی سی کیڈٹس اور طلبا کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس کا مقصد وائلڈ لائف تحفظ کے بارے میں جانکاری کو عام کرنا تھا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ جنگلی حیات اور بھر پور و منفرد ماحولیاتی ورثے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا: ‘ماحولیاتی سالمیت کو مضبوط کرنا، اپنے دریاﺅں، جھیلوں کی اصل شان کو بحال کرنا اور اپنے جنگلوں کو سمگلروں اور شکاریوں سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ ہر شہری اور ہر نوجوان کو وائلڈ لائف ماحولیات کا دوست بننا چاہئے اور پائیدار طرز زندگی کو اپنانے کے لئے معاشرے میں بیداری پھیلانی چاپئے’۔اپنے خطاب کے دوران منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی مربوط ترقی اور ماحولیاتی سیاحت اورگرین معیشت کو فروغ دینے کے لئے یونین ٹریٹری انتظامیہ کی کاوشوں کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا: ‘ترال میں قائم ہانگل بریڈنگ سینٹر جو سال 2008 سے بند پڑا تھا کو اس سال بحال کرکے مکمل کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ہانگل کی آبادی میں اضافہ درج ہوا ہے اور سال 2022 میں مزید 2 رام سر سائٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سال گذشتہ یہاں زائد از 13 لاکھ نقل مکانی کرنے والے پرندوں کو دیکھا گیا۔انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے انسانی جانوں کے تحفظ، ان کے املاک اور مویشیوں کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدام کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر ایک مختصر فلم ‘جے اینڈ کے: وائلڈ لائف کرانیکلر’ اور محکمہ وائلڈ لائف کا ایک پوسٹر بھی جاری کیا۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر آج ملک میں کامیابی کی نئی کہانی /منوج سنہا

Next Post

صدر ہند کا سری نگر دورہ: ڈی جی پی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
صدر ہند کا سری نگر دورہ: ڈی جی پی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

صدر ہند کا سری نگر دورہ: ڈی جی پی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS