Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سکینہ اِیتو نے صحت و تعلیم اور سماجی بہبود محکموںمیں بھرتیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
09/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…..انفو ………وزیر برائے صحت و طبی تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ اِیتو نے آج صحت و تعلیم اور سماجی بہبودمحکموں میںبھرتیوں کے جاری عمل کا جائزہ لیا اور تقرریوں کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ نچلی سطح پر بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر موصوفہ نے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی ) کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے عوامی خدمات سے متعلق اہم شعبہ جات بالخصوص صحت شعبے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا جو کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں ایک اہم رول اَدا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے خالی اَسامیوں کو پُر کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام طریقہ¿ کار کی رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ بروقت بھرتی کو یقینی بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا، ”صحت شعبہ براہ راست ہمارے لوگوں کی فلاح سے منسلک ہے۔ مریضوں کی نگہداشت کو بہتر بنانے اور موجودہ عملے پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے میڈیکل، پیرا میڈیکل اور معاون عملے کی اَسامیوں کو بروقت پُر کرنا ضروری ہے۔“وزیر صحت نے تعلیمی شعبے میں خالی اَسامیوں کا بھی جائزہ لیا اور اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ سکولوں بالخصوص دیہی اور دُور افتادہ علاقوں میں عملے کی کمی کی وجہ سے تعلیم کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے۔اُنہوں نے شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کے عمل پر زور دیا تاکہ اہل اُمیدواروں کو منصفانہ مواقع مل سکیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ بھرتی کرنے والی ایجنسیوں اور محکموں کے درمیان تال میل برقرار رکھا جائے تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔ اُنہوں نے صحت اور تعلیمی شعبوں کو مکمل توجہ دینے کے اَپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی پسند اور جامع معاشرے کے ستون ہیں۔وزیر سکینہ اِیتو نے کہا، ”جموں و کشمیر کے نوجوان ہماری طاقت ہیں۔ بروقت اور شفاف بھرتی کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے نہ صرف اِدارے مضبوط ہوں گے بلکہ حکمرانی پر اعتماد بھی بحال ہوگا۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

شیتل نندا نے فارسٹ سیکٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے سوال

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیلاب متاثرین کیلئے جامع امدادی پیکیج کی اُمید/اپوزیشن لیڈرسنیل شرما

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے سوال

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS