Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کیساتھ دراندازی کی کوشش ناکام ،2 نامعلوم دہشت گرد ہلاک

by Indian Times
09/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….۸، نومبر….جے کے این ایس …..فوج نے جمعہ کو کہاکہشمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کےساتھ دراندازی کی کوشش کو ایک مشترکہ کارروائی میںسیکورٹی فورسز نے ناکام بنانے کے بعد 2 نامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔فوج نے کہاکہ اس علاقے میں ابھی تلاشی آپریشن جاری رکھاگیا ہے ،کیونکہ مزید دہشت گرد یہاں چھپے ہوسکتے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق فوج کے ایک ترجمان نے کہاکہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کےساتھ جمعہ کویہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب الرٹ فوجیوں نے دیر رات حدمتارکہ کے قریب مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور دراندازوں کو للکارا، جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فوجیوں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فوج کی سری نگر میں قائم چنار کور نے ایکس کو بتایا کہ2دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے جاری آپریشن میں ہلاک کر دیا ہے۔اس سے پہلے، فوج نے کہا کہ فوجیوں نے کیرن سیکٹر میں ممکنہ دراندازی کی کوشش کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔فوج کی چنار کور نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہاکہ7 نومبر2025 کو، ایجنسیوں کے مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر، دراندازی کی کوشش کے سلسلے میں، کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ الرٹ فوجیوں نے مشکوک سرگرمی دیکھی اور دراندازوں کوچیلنج کیا، جنہوں نے سیکورٹی فورسزپر فائرنگ شروع کردی اور الرٹ فوجیوںنے اس کا فوری جواب دیا،جس کے نتیجے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسزکے درمیان ایک تصادم شروع ہوگیا۔الرٹ فوجیوںنے دفاعی وجنگی مہارت کیساتھ دہشت گردووں کو مصروف رکھااورایک جگہ دہشت گردوں کو پھنسایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک اس آپریشن میں 2نامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیاہے جبکہ اس علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رکھاگیا ہے ،کیونکہ مزید دہشت گرد یہاں چھپے ہوسکتے ہیں۔یہ ایک ماہ کے اندر کپواڑہ ضلع میں دراندازی کی دوسری ناکام کوشش ہے۔14 اکتوبر کو ضلع کے مژھل سیکٹر میں 2 دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ دہشت گرد گروپ اکثر جموں و کشمیر میں دراندازی کی کوششوں کو تیز کر دیتے ہیں، اس سے پہلے کہ بھاری برف باری سے اونچائی پر گزرنے والے راستے بند ہو جائیں، سردیوں کے مہینوں میں سرحد پار سے نقل و حرکت مشکل ہو جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سرحد پارسے دہشت گردانہ نیٹ ورک چلانے والے مقامی شہریوں کیخلاف وسیع کریک ڈاﺅن

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی سے 4 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائی جھنڈی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم کا سری نگر جموںوکشمیر میں وِکست بھارت وِکست جموں وکشمیر پروگرام سے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی سے 4 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائی جھنڈی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS