Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نوجوانوں کو ہر فیلڈمیں اپنی ذہانت اور قابلیت دکھانے کا موقع فراہم ہوگا / ایل جی

by Indian Times
09/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نوجوانوںکو ہر فیلڈمیں اپنی ذہانت اور قابلیت دکھانے کا موقع فراہم ہوگا / ایل جی
سرینگر8دسمبر    سی این آئی      جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو سماجی خدمات کی ترغیب دی جارہی ہے تاکہ سماج ایک بہتر سمت میں جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک ، قوم یا خطے کی ترقی میں نوجوانوںکا اہم رول ہوتا ہے اور جمو ں کشمیر کے نوجوان یوٹی کی ترقی میں سرگرمی سے کام کررہے ہیں۔ ان باتوں کااظہار ایل جی منوج سنہا نے آج راج بھون میں جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے افسروں اور رضاکاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار سکاوٹس اینڈ کائیڈس کو بھر پور تعاون فراہم کررہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے افسروں اور رضاکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز بے لوث خدمت، تنوع میں اتحاد کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکار سماجی مساوات کے مقصد کے لیے اور معاشرے میں خود نظم و ضبط، کامریڈ شپ جیسی اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ہمارے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز اپنے فرائض مستعدی اور تاثیر کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعمیری تبدیلی لانے کے لیے اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے جذبے کو کمیونٹی کے دیگر شعبوں میں نقل کرنے کی ضرورت ہے۔یہ دیکھتے ہوئے کہ نظم و ضبط اور عزم نوجوانوں کی نمایاں خصوصیات ہیں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، مشن یوتھ کے ذریعے ہم نوجوان نسل کو سماجی ترقی کے لیے بے لوث کام کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔لیفٹننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو ہر فیلڈ میں موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی ذہانت اور قابلیت سے آگے بڑھ سکیں اور یوٹی کی ترقی میں اپنا رول نبھاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو بڑی تعداد میں سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز میں شامل ہونا چاہیے اور قوم کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر، جو جے اینڈ کے بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے چیف سرپرست بھی ہیں، کو یوٹی میں اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی سرگرمیوں اور گزشتہ ایک سال کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز تحریک کو انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر میں دو روزہ” ہاﺅس بوٹ فیسٹول“ اِختتام پذیر

Next Post

گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت

گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS