Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے نشاط اور آلسٹینگ واٹر فلٹریشن پلانٹس میں اَپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا

by Indian Times
10/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر /09 اگست /انفو/وزیربرائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے سری نگر میں نشاط اور آلسٹینگ واٹر فلٹریشن پلانٹس کے جاری اَپ گریڈیشن کاموں کا تفصیلی جائزہ لیاجس کا مقصد سری نگر کے پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا اور مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اُنہوں نے دورے کے دوران پینے کے پانی کی دستیابی، فلٹریشن کے عمل اور زیر تعمیر یونٹوں کا معائینہ کیا جن میں نشاط میں 3.0 ایم جی ڈِی (ملین گیلن یومیہ) اور آلسٹینگ میں 5.5 ایم جی ڈِی کا پلانٹ شامل ہے۔وزیر جاوید احمد رانانے پانی کے ذخائر، پمپ روم، ٹیسٹنگ لیبارٹریوں اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں سمیت سہولیات کے مختلف آپریشنل یونٹوں کا معائینہ کیا۔اَفسران نے وزیر موصوف کو جانکاری دی کہ یہ پلانٹس سری نگر کی ایک بڑی آبادی کو صاف شدہ پینے کا پانی فراہم کرتے ہیں اور ان کی اَپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔اُنہوںنے منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا اور پانی صاف کرنے کے عمل میں استعمال ہونے والے اہم کیمیکل ”الم“کی فوری خریداری کی ہدایت دی تاکہ فلٹریشن کی مو¿ثریت برقرار رہے۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر عوامی خدمات پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔اُنہوں نے حکام کو جدید طریقہ کار اپنانے، باقاعدہ مینی ٹیننس اور مو¿ثر اِنتظامی حکمت عملی اَپنانے کی ہدایت دی تاکہ بلاتعطل اور اعلیٰ معیار کی پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔اِس موقعہ پرجاویدرانا نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر کے ہر گھر تک صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا،”پینے کے پانی تک رسائی عوامی صحت، معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کی بنیاد ہے۔ ہماری حکومت جدید انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی کو اَپنانے اور مو¿ثر آپریشنل نظام قائم کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں قابل اعتماد پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔“وزیر موصوف نے ذخائر کا معائینہ کرتے ہوئے وادی کی قدرتی آبی وسائل کی دولت کو اُجاگر کیا اور ان کی حفاظت کی اِجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا،”وادی قدرتی آبی ذخائر سے مالا مال ہے۔ ان قیمتی وسائل کو آلودگی اور لاپرواہی سے بچانا ہم سب کی اِجتماعی ذمہ داری ہے۔“اُنہوں نے جل شکتی محکمہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پانی صاف کرنے والے مراکز کے اردگرد صفائی ستھرائی کے سخت انتظامات کی ہدایت دی۔اُنہوں نے مو¿ثر پانی کے انتظام پر بھی زور دیا اور ہر گھر کو صاف پانی کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر جاوید احمد رانا کے ہمراہ چیف اِنجینئر جل شکتی کشمیر، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر ہائیڈرالک سری نگر، ایگزیکٹیو اِنجینئران اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔چیف اِنجینئر نے وزیر موصوف کو ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے تحصیل سطح پر اِ ی ۔ آفس کی عمل آوری کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے تحصیل سطح پر اِ ی ۔ آفس کی عمل آوری کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے تحصیل سطح پر اِ ی ۔ آفس کی عمل آوری کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS