سری نگر …:۹،ستمبر/جے کے این ایس /لیفٹیننٹ گورنر نے کولگام انکاو¿نٹر میں مارے گئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کولگام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں عظیم قربانی دینے والے بہادر فوجی جوان سب پربھت گوڑ اور ایل این کے نریندر سندھو کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں اپنی فوج کے بہادروں سب پربھت گوڑ اور لانس نائیک نریندر سندھو کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے مزیدکہاکہ ان کی بہادری اور انمول جذبہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں نقش رہے گا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہاکہ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔






