جموں….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے راجیور کالونی میں محکمہ صحت کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ کنبوں کے لئے منعقدہ میگا ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا۔اُنہوںنے متاثرہ کنبوں کے اَفراد سے بات چیت کی اور اُن کے مسائل بغور سنا۔ اُنہوں نے یقین دہانی کی کہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر کی اِنتظامیہ یوٹی میں حالیہ آفاتِ سماوی سے متاثرہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پُر عزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموںبھیم سین توتی،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ڈاکٹر راکیش منہاس، میونسل کمشنر جموں دیونش یادو اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔






