Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ہلاکتیں روکنے کےلئے موثر اقدامات کی ضرورت /لیفٹیننٹ گورنر کی افسران کو ہدایت

by Indian Times
10/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہلاکتیں روکنے کےلئے موثر اقدامات کی ضرورت /لیفٹیننٹ گورنر کی افسران کو ہدایت
جموں/انفو /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں روڈ سیفٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر نے روڈ سیفٹی اقدامات کے لئے اہم ہدایات جاری کیں،ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور رسپانس سسٹم کو بہتر بنانے کی خاطر مختلف طریقہ کار تجویز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاڑیوں کی فٹنس، ڈرائیونگ لائسنس کی اجرا¿ کی جانچ کے لئے مضبوط معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپیز) تیار کریں۔ اُنہوں نے اَفسران کو سخت ڈیٹرنس کے مو¿ثرعمل آوری اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا ،”سڑک حادثات لوگوں کی بھلائی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ ان اقدامات پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے جو ہلاکتوں کو روکنے میں مو¿ثر ہوں۔ محفوظ سڑکیں متعلقہ شراکت داروںکا اوّلین مقصد ہونا چاہیے اور دنیا بھر میں موت کی اس تیسری بڑی وجہ کو نمٹنے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ انفورسمنٹ حادثات، اموات اور زخمیوں کو روکنے اور کم کرنے کا ایک اہم اور مو¿ثر طریقہ ہے۔ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر عمل آوری کے لئے بہترین طرزعمل اپنایا جائے۔ مستقل بنیادوں پر نفاذ کا جائزہ لیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک محکموں کے سینئر اَفسران کو روڈ سیفٹی کے تمام پہلوو¿ں کی ترجیحی بنیاد پر نگرانی کرنی چاہیے اور اِس کوشش میں تمام محکموں کا مو¿ثر تال میل ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ تمام کریش رُکاوٹوں کا آڈِٹ کریں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ ٹریفک پولیس کے افسران اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے انجینئروں کے لئے کیلنڈرز بنائیں تاکہ غیر قانونی طور پر سڑکوں پر کی جانے والی غیر مجاز کٹوتیوں اور ڈائیورشنز کو چیک کرنے کے لئے دورے کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف اِنڈیا کے ذریعہ قومی شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بارے میں مطلع کئے جانے پراین ایچ اے آئی اَفسران سے کہا کہ وہ پہلے سے طے شدہ وقت کے اندر اندر جموںوکشمیر یوٹی کے تمام این ایچزپر کام انجام دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام اہم اور اندرونی سڑکوں کا جلد از جلد حفاظتی آڈِٹ کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات بھی دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے حفاظتی قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے اور ڈرائیوروں، ٹرانسپورٹروں اور نوجوانوں سمیت تمام شراکت داروں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی کے پیغام کو پھیلانے کے لئے سکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے محکموں کو شامل کریں۔صوبائی کمشنر وں کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑکوں سے تمام تجاوزات کو ہٹانے کے لئے سخت اقدامات کریں جس میں ذخیرہ اندوزی بھی شامل ہے جو محفوظ ڈرائیونگ میں رُکاوٹ ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹریفک پولیس سے کہا کہ وہ اوور سپیڈنگ کے خلاف کریک ڈاو¿ن کریں اور ہائی وے پر باقاعدہ گشت کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ روڈ سگنلز اور رفتار کی حد کے بورڈوں کی تنصیب پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔محکمہ صحت کو کہیں بھی ضرورت پڑنے پر ٹراما سینٹروں کی سہولیات تیار کرنے کے اِمکانات تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈیجیٹل اور خودکار نظام کو اپنانے اور ہائی ویز اور سڑکوں پر نصب موجودہ آلات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے حادثات کے آڈٹ کا ایک مضبوط نظام تیار کرنے کے لئے ملک میں بہترین ماڈلوں کو اپنانے پر زور دیا۔اِنتظامی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ جی پرسنا راماسوامی نے گذشتہ میٹنگ کی ہدایات اور روڈ سفیٹی کے اجزا¿ اور تجاویز کا گہرائی سے تجزیہ کرنے پر کارروائی کی رِپورٹ پیش کی۔آئی جی پی ٹریفک وکرم جیت سنگھ نے میٹنگ کو روڈ سیفٹی کے تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنائے گئے اقدامات اور چیکس کے بارے میں جانکاری دی۔ میٹنگ میں بلیک سپاٹس کی نشاندہی، اس سے متعلق اقدامات اور تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹیوں کے مناسب کام کرنے و محکمہ موٹر وہیکل کے عملے کو معقول بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈی جی پی دِلباگ سنگھ ، پرنسپل سیکرتری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرتری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) محکمہ شیلندر کمار ، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجیش پرساد ، اے ڈی جی پی مکیش سنگھ،صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ،اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، کمشنر جے ایم سی راہل یادو کے علاوہ ٹریفک پولیس اور یوٹی اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی اور اپنے اَپنے خیالات اور تجزیہ بھی دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت

Next Post

چیف سیکرٹری نے آئی اے ایس او ڈبلیو اے میگزین ” اُڑان“ کا تیسرا ایڈیشن کیاجاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے آئی اے ایس او ڈبلیو اے میگزین ” اُڑان“ کا تیسرا ایڈیشن کیاجاری

چیف سیکرٹری نے آئی اے ایس او ڈبلیو اے میگزین ” اُڑان“ کا تیسرا ایڈیشن کیاجاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS