Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح /ایل جی سنہا

by Indian Times
10/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/۹ دسمبر /انفو/لیفٹیننٹ گورنر ‘ منوج سنہا نے منگل کے روز کٹھوعہ اور سانبہ کا دورہ کیا اور ان اضلاع میں حالیہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کیلئے449نئے گھروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کٹھوعہ میں مکمل طور پر تباہ ہونے والے ۳۴۴ گھروں کی تعمیر۳۴ کروڑ روپے کی لاگت سے کی جائے گی۔ سانبہ میں حالیہ فلیش فلڈ کے دوران متاثر ہونے والے ۱۰۵ گھروں کی تعمیر نو۵۰ئ۱۰کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی۔تین بیڈروم پر مشتمل ان گھروں کی تعمیر کے اخراجات ہائی رینج رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ایچ آر ڈی ایس انڈیا ) نامی این جی او برداشت کرے گی، جو مالکان کیلئے جدید سہولیات بھی یقینی بنائے گی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ایچ آر ڈی ایس انڈیا کی اس نیک کوشش اور جموں و کشمیر میں متاثرہ خاندانوں کیلئے محفوظ اور باوقار رہائش فراہم کرنے میں یو ٹی انتظامیہ کے ساتھ اس کے تعاون کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”اتحاد طاقت ہے۔ اجتماعی کوششیں ان چیلنجوں کو بھی شکست دے سکتی ہیں جو ناقابلِ تسخیر دکھائی دیں اور اس برس اگست کے بحران کے دوران ہم نے یہ جذبہ دیکھا۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ان کی خدمت اور ان کی تمام خواہشات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں“۔سنہا نے کہا کہ ایچ آر ڈی ایس انڈیا کی شمولیت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے نئے گھروں کی یہ تعمیر عوام سے ہماری عہدبستگی اور جموں و کشمیر کی ہمہ گیر ترقی کا مظہر ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اگر کوئی مستحق فائدہ اٹھانے والا رہ گیا ہو تو اسے بھی شامل کیا جائے۔اس اقدام کے پہلے مرحلے میں ۱۵۰۰ جدید ترین سہولیات سے آراستہ تین بیڈروم’اسمارٹ ہاو¿سز‘ کی تعمیر شامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سے لیس جدید گھر مستقبل کی موسمی چیلنجز کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوں گے اور ان میں باڑ، اور جانوروں کے شیڈ جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔ بنیاد رکھنے کے بعد چھ ماہ کے اندر تعمیر مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ایچ آر ڈی ایس انڈیا آئندہ ۱۵ سال تک مفت لائف انشورنس اور تمام خاندان کے افراد کے سالانہ مفت صحت معائنے بھی فراہم کرے گا۔ این جی او اگلے پانچ سال تک گھروں کی دیکھ بھال بھی کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں۲۰۱۹ کے بعد تیز رفتار ترقی اور مختلف سیکٹرز میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کیا اور کہا کہ شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی گئی ہیں۔ایل جی نے شہریوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ ترقی کی رفتار کو سست نہ ہونے دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترقی کے فوائد آخری شخص تک پہنچیں۔سنہا نے کہا”بہتر بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، صحت، روزگار، مساوی مواقع اور سماجی انصاف ہمیشہ میری ترجیح رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم نے ہمہ گیر ترقی کی نئی تاریخ رقم کی ہے“۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں‘ ڈیزاسٹر رسپانس فورسز، ایمرجنسی رسپانڈرز، سول سوسائٹی کے اراکین اور ریسکیو آپریشنز میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔کٹھوعہ اور سانبہ کے متاثرہ خاندانوں میں بالترتیب ۲۲ء۸کروڑ روپے اور۳۸ئ۱ کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی۔کٹھوعہ کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کے لیے انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح اور وقف کیا۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کٹھوعہ نے کارپوریٹ اداروں کے ساتھ شراکت داری کر کے اسٹیڈیم کے ساتھ بیرونی باسکٹ بال اور والی بال کورٹ بھی قائم کیے ہیں تاکہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

صدرجمہوریہ ہند نے قومی دستکاری ایوارڈ پیش کئے

Next Post

چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں کی توسیع پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں کی توسیع پر زور دیا

چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں کی توسیع پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS