Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

حکومت بہتر حکمرانی فراہم کرنے کیلئے پُر عزم /سکینہ اِیتو

by Indian Times
10/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…..انفو…. وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ایک عوامی رابطہ میٹنگ منعقد کی جس کے دوران مختلف قانون سازوں، عوامی وفود، ملازمین کی انجمنوں اور اَفراد نے وزیر موصوفہ کے سامنے عوامی اہمیت کے متعدد مسائل اُٹھائے۔دورانِ میٹنگ جموں و کشمیر ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے وزیر سے ملاقات کی اور ٹیچنگ کمیونٹی کے مختلف مسائل اُٹھائے۔ وفد نے آر ای ٹیز کے لئے ٹرانسفر پالیسی بنانے کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر وزیر موصوفہ کا شکریہ اَدا کیا۔ اِسی طرح رہبرِ کھیل اَساتذہ کے ایک وفد نے وزیرسکینہ ایتو سے ملاقات کی اور سات برس کی تسلی بخش خدمات مکمل کرنے والے رہبرِ کھیل اَساتذہ کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا۔جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیوسروس کے اَفسران کے ایک وفد نے بھی وزیر سے ملاقات کی اور اور وزیرموصوفہ کو کیرئیر کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل گوش گزار کئے۔ اِس کے علاوہ بارہمولہ، کپواڑہ، اننت ناگ، گاندربل، بانڈی پورہ، کولگام اور دیگر اَضلاع سے آئے ہوئے متعدد عوامی وفود نے بھی وزیر موصوفہ سے ملاقات کی اورجاری سرمائی مہینوں کے پیش نظر صحت شعبے، تعلیم، پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی اور راشن کی دستیابی سے متعلق اہم مسائل اُٹھائے۔وزیر سکینہ اِیتو نے ان وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سیشن کا مقصد عوامی مسائل کا جائزہ لینا، ان کی ترقیاتی ضرورتوں کا جائزہ لینے اور بہتر حکمرانی کی فراہمی کے لئے عوامی سطح پر دستیاب فیڈبیک حاصل کرنا ہے۔اُنہوںنے تمام وفود اور اَفراد بغور سنا اور انہیں جائز مطالبات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی اوّلین ترجیح قابلِ رسائی، شفاف اور جوابدہ حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا، ”ہمارے دروازے ہمیشہ لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔ مو¿ثر حکمرانی عوامی مسائل کو سننے، سمجھنے اور اُن پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔“وزیرسکینہ اِیتو نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت بہتر حکمرانی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے جو معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔دریں اثنا،رُکن قانون ساز اسمبلی پانپور جسٹس (ریٹائرڈ ) حسنین مسعودی،ممبر قانون ساز اسمبلی سوپور ارشاد رسول کار، ممبر اسمبلی لولاب قیصر جمشید لون اور رُکن قانون ساز اسمبلی کنگن میاں مہر علی نے بھی وزیر موصوفہ سے ملاقات کی اور اَپنے اَپنے اسمبلی حلقوں سے متعلق مختلف مسائل اُٹھائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایس اے ایس سی آئی کے تحت شروع کئے گئے شہری منصوبوں کا جائزہ لیا

Next Post

ہمیں شہریوں کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کی ضرورت / وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی

ہمیں شہریوں کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کی ضرورت / وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS