جموں….انفو….چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی تا کہ نیشنل آیوش مشن ( ایئن اے ایم ) کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا جائے جس میں سروس ڈلیوری ، انفراسٹرکچر کی تخلیق اور آو¿ٹ ریچ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی تا کہ جموں و کشمیر کے اضلاع میں آیوش پر مبنی صحت کی سہولیات کو مضبوط کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، کمشنر ایف ڈی اے ، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر /جموں ، ڈائریکٹر آیوش اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری کو مطلع کیا گیا کہ یونین ٹیر ٹیری بھر میں تمام 523 آیوشمان آروگیہ مندر ( آیوش ) 31 مارچ 2025 سے مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں ۔ یہ مراکز آیوش اصولوں اور طریقوں کی بنیاد پر وسیع پیمانے پر آیوش ویلنس انٹرویشنز اور مریضوں کی دیکھ بھال کی سروسز فراہم کر رہے ہیں ۔ انفراسٹرکچر کی ترقی کی صورتحال کا جائیزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ کلگام کے چاولگام میں 50 بیڈ کا انٹیگریٹڈ آیوش ہسپتال مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے ۔ اس ہسپتال نے 2024-25 کے دوران 12852 مریضوں کی او پی ڈی آمد ریکارڈ کی اور 2025-26 کے دسمبر 2025 تک 5546 مریض آئے ۔ ایس اے اے پی 2025-26 کے تحت 105 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے تا کہ متعلقہ کام مکمل کئے جائیں جن میں لینڈ سکیپنگ ، ہربل گارڈن کی ترقی اور دیگر سہولیات کے علاوہ مین پاور سپورٹ بھی شامل ہے ۔ میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ کٹھوعہ کے بلاور میں 50 بیڈ کا انٹیگریٹڈ آیوش ہسپتال تقریباً 80 فیصد تک فزیکلی پیش رفت حاصل کر چکا ہے جس میں ٹائلنگ اور ایلومینیم ورکس جیسے فنشنگ کام جاری ہیں ۔ سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے 70 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور یہ پروجیکٹ مارچ 2026 تک مکمل ہونے کا شیڈول ہے ۔ اسی طرح جموں کے گاڈھی گڑھ میں 10 بیڈ کا انٹی گریٹڈ آیوش ہسپتال سب سینٹر لوئر گاڈھی گڑھ کی عمارت کو فعال کر دیا گیا ہے اس سہولت پر 2024-25 کے دوران 7609 مریضوں اور 2025-26 کے دسمبر 2025 تک 4713 مریضوں کو او پی ڈی سروسز فراہم کی گئی ۔ اضافی بلاک کی تعمیر اور مین پاور کی مصروفیت کیلئے 122.50 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ چیف سیکرٹری نے آیوش پبلک ہیلتھ پروگراموں کی عملداری کا جائیزہ لیا اور بتایا گیا کہ کئی شعبوں میں ہدف سے زیادہ حاصل کیا گیا ہے ۔ نیشنل پروگرام فار پریوینشن اینڈ منیجمنٹ آف آسٹیوارتھرائٹس اینڈ دیگر مسکو سکیلیٹل ڈس آرڈرز کے تحت 62 یونٹس فعال کئے گئے ہیں جن میں 59628 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 48576 مریضوں کو آیوش علاج فراہم کیا گیا ۔ ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر سریش شرما نے میٹنگ کو آگاہ کیا کہ ایس یو پی آر اے جے اے ( مادری اور نوزائید صحت پر توجہ ) کے تحت 33 یونٹس فعال کئے گئے جبکہ سکول ہیلتھ کیلئے آیورویدیا اور پیلی آیٹو کئیر کیلئے کے اے آر یو این وائی اے کے تحت 40-40 یونٹس فعال ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے آیوش تعلیمی اداروں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا جن میں گورنمنٹ آیورویدک ، یونانی اور ہومیوپیتھک میڈیکل کالجز شامل ہیں ۔ تعلیمی سرگرمیاں ، انفراسٹرکچر کی مضبوطی ، تدریسی اور غیر تدریسی پوسٹوں کی تخلیق اور نئے کورسز کی منظوریوں پر بات چیت کی گئی تا کہ آیوش سسٹمز میں انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے تمام جاری پروجیکٹس کی بروقت تکمیل ، فنڈز کے موثر استعمال اور آیوش سروسز کو مرکزی صحت نظام کے ساتھ مزید انٹی گریٹ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں قابلِ رسائی ، سستی اور لوگوں پر مبنی آیوش صحت سروسز کو یقینی بنانے کیلئے رفتار برقرار رکھی جائے ۔






