Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے جموں و کشمیر کیلئے بڑے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مطالبہ کیا

by Indian Times
11/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی   ۔۔۔     انفو   ۔۔۔     وزیر برائے خوراک ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ( ایف سی ایس اینڈ سی اے ) ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ٹرانسپورٹ مسٹر ستیش شرما نے آج جموں و کشمیر کو کھیلوں کا قومی مرکز بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ۔ انہوں نے مرکزی وزیر برائے یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈاکٹر منسکھ منداویہ سے ملاقات کے دوران کھیلوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق متعدد مسائل اور اقدامات پیش کئے ۔ وزیر موصوف نے ایک جامع میمورنڈم پیش کیا جس میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن ، نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینے ، روز گار پیدا کرنے اور جموں و کشمیر کو کھیلوں کی سیاحت اور ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیلئے ایک اعلیٰ مقام بنانے کا ایک عظیم الشان ، کثیر الشعبہ روڈ میپ بیان کیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر کے عوام کے شوق کرکٹ کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر ستیش شرما نے سرینگر اور جموں میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز کی منظوری کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے طویل عرصے سے خطہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کی میز بانی سے محروم ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ اسٹیڈیمز نہ صرف یونین ٹیر ٹیری میں اعلیٰ سطح کے کرکٹ کو بحال کریں گے بلکہ سیاحت کو فروغ دیں گے اور نئی نسل کے کھلاڑیوں کو دعوت دیں گے ۔ وزیر نے مزید بارڈر سپورٹس ڈیولپمنٹ سرکٹ قائم کرنے کی تجویز پیش کی جو کٹھوعہ ۔ سانبہ ، اکھنور ۔ چھمب ، پونچھ ۔ نوشہرہ ۔ راجوری ، اوڑی ۔ بارہمولہ ۔ کپواڑہ اور کرناہ ۔ گریز تک پھیلا ہوا ہو ۔ اس کا مقصد سرحدی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے کھیلوں کے ہنر کو بروئے کار لانا ہے ۔ انہوں نے سرحدی پنچائتوں اور دنگل اکھاڑوں ، سائیکلنگ ٹریکس ، ہاکی اور فُٹ بال گراو¿نڈز کی ترقی کیلئے خصوصی گرانٹس کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ تمام سرحدی پنچائتوں میں کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کی درخواست بھی کی تا کہ گراس روٹس کھیلوں اور نوجوانوں کی شرکت کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ مسٹر ستیش شرما نے کھیلوں کے ذریعے روز گار کو فروغ دینے کیلئے پانچ برسوں میں 10 بارڈر اسپورٹس اینڈ ایمپلائمنٹ ہبز ( بی ایس ۔ ای ایچ ) قائم کرنے کیلئے 600 کروڑ روپے کی مالی امداد کی درخواست کی ۔ انہوں نے بارڈر یوتھ اسپورٹس اپرنٹس شپ پروگرام کی بھی تجویز پیش کی جس کا بجٹ 300 کروڑ روپے ہے ، کوچز اینڈ ٹرینرز ویج سپورٹ سکیم کیلئے 150 کروڑ روپے اور گریز ، ٹنگڈار اور ٹیٹوال جیسے علاقوں کیلئے ہائی الٹی ٹیوڈ اینڈ ونٹر اسپورٹس روزگار پروگرام کیلئے 120 کروڑ روپے تجویز کئے ۔ وزیر موصوف نے واٹر اور ونٹر اسپورٹس پر خصوصی زور دیتے ہوئے بسوہلی ( کٹھوعہ ) میں رنجیت ساگر ڈیم پر موجودہ عالمی معیار کی سہولت کو اپ گریڈ کر کے نیشنل واٹر سپورٹس سینٹر آف ایکسلنس قائم کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو بھارت کا نیشنل ہب فار پیڈل اینڈ واٹر اسپورٹس قرار دینے کی بھی تجویز دی جو اس کے بے مثال قدرتی واٹر وسائل کا فائدہ اٹھائے گا ۔ مسٹر ستیش شرما نے ہیرا نگر میں ارون جیٹلی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پروجیکٹ کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکینہ ایتو نے پنچاری اودھمپور کا دورہ کیا

Next Post

زبان کی کسی بھی معاشرے، ثقافت اور مذہب کے تحفظ کےلئے کلیدی حیثیت: وزیر داخلہ امت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بل پیش کیے

زبان کی کسی بھی معاشرے، ثقافت اور مذہب کے تحفظ کےلئے کلیدی حیثیت: وزیر داخلہ امت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS