جموںانفو…شری امرناتھ جی یاترا بھنڈارا آرگنائزیشن (ایس اے وائی بی او) کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔وفد کی قیادت صدر ایس اے وائی بی او شری راجن کپور نے کی ۔ اُنہوں نے آئندہ شری امرناتھ جی یاترا ۔2026 کے دوران یاترا روٹ پر بھنڈاروں کی لاجسٹک اور ان کے احسن اِنعقاد سے متعلق کئی اہم امور سے لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دِلایا کہ بھنڈارا سیواِداروں سے متعلق مسائل کے حل کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔ اُنہوں نے سالانہ یاترا کی کامیابی میں رضاکارانہ تنظیموں کے اہم کردار کی بھی ستائش کی۔میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری امرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری اور ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسریس اے ایس بی شری راہل سنگھ بھی موجود تھے۔






