Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

دیہی ترقی محکمہ نے جموں وکشمیر بھر میں ایم جی نریگاکی عمل آوری کو مضبوط بنانے کیلئے ضلعی سطح کی آئی ٹی ورکشاپوں کا اِنعقادکیا

by Indian Times
11/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر۔۔۔۔۔۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔۔دیہی ترقی و پنچاتی راج محکمہ ( آر ڈِی ڈِی ) کی جانب سے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے) کی عمل آوری کو جدید بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع میں آئی ٹی اقدامات اور ریکارڈ رکھ رکھاﺅ اور دیکھ ریکھ سے متعلق ضلعی سطح کی ور کشاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ان تربیتی ورکشاپوں کا مقصد فیلڈ میں کام کرنے والے عملے اور متعلقہ شراکت داروں کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارموں جیسے یُکتدھارا ، این ایم ایم ایس ، اِی۔کے وائی سی، اِی۔ایم بی ماڈیول، سیکور 2.0 اور جیو فینسنگ سے متعلق عملی معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ ورکشاپ پہلے ہی اننت ناگ۔کولگام، شوپیان۔پلوامہ، اُودھم پور۔رام بن، ڈوڈہ۔کشتواڑ، جموں۔ریاسی، راجوری۔پونچھ اور بارہمولہ ۔بانڈی پورہ اَضلاع میں کامیابی کے ساتھ منعقد کئے جاچکے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری وسیم راجانے کہا کہ دیہی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کا انضمام نچلی سطح پر شفاف، ضرورت پر مبنی اور مو¿ثر منصوبہ بندی کو یقینی بناتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا،” یُکتدھارا جیسے پلیٹ فارموں کا اِستعمال گرام پنچایت سطح پر سائنسی اور وسائل کے مطابق منصوبہ بندی کی سہولیت فراہم کرتا ہے جو وسائل کے منصفانہ اِستعمال کو یقینی بناتا ہے۔“وسیم راجا نے کہا کہ این ایم ایم ایس ایپ ڈیجیٹل حاضری اور اِی۔کے وائی سی تصدیق کے ذریعے حقیقی وقت کی نگرانی کو بڑھاتی ہے جبکہ اِی۔ایم بی ماڈیول فیلڈ پر ہونے والے کام کی درست ڈیجیٹل پیمائش اور بروقت اَپ ڈیٹس کی سہولیت فراہم کرتا ہے ممکن بناتا ہے جس سے شفافیت اور مو¿ثریت و جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔یہ ورکشاپس عملی اور باہمی شراکت پر مبنی تھیں جن میں شرکا¿ کو ڈیجیٹل ٹولز کے اِستعمال پر لائیو مظاہرے دکھائے گئے۔ ورکشاپس میں ایگزیکٹیو انجینئرز، بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران (بی ڈِی اوز)، اسسٹنٹ اِنجینئرز، جونیئر اِنجینئرز، منریگا پروگرام اَفسران ، پنچایت سیکرٹریز،ایم آئی ایس آپریٹریز، ٹیکنیکل اسسٹنٹس اور گرام روزگار سہائیک (جی آر ایس) شامل تھے جنہیں منریگا منصوبوں کے ڈیجیٹل نفاذ اور نگرانی کے لئے عملی تربیت دی گئی۔اِسی طرح کے ورکشاپ آنے والے دِنوں میں کٹھوعہ، سانبہ، کپواڑہ، سری نگر، گاندربل اور بڈگام اَضلاع میں منعقد ہوں گی تاکہ یونین ٹیریٹری کے تمام خطوںمیں مکمل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکینہ اِیتو نے سکول و اعلیٰ تعلیم محکموں کی کارکردگی ، کام کاج اور ترقی کا جائزہ لیا

Next Post

آپریشن سندور کے دوران معصوم ہلاکتوں کا بدلہ لیا گیا /راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہر گھر اور ہر گلی میں ترنگا شان سے لہرا رہا ہے// راجناتھ سنگھ

آپریشن سندور کے دوران معصوم ہلاکتوں کا بدلہ لیا گیا /راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS