Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دہشت گردی کےخلاف حکومت زیرﺅ ٹالرنس کی پالیسی پر کاربند/امت شاہ

by Indian Times
12/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دہشت گردی کےخلاف حکومت زیرﺅ ٹالرنس کی پالیسی پر کاربند/امت شاہ
سری نگر۱۱،فروری۔۔۔۔ جے کے این ایس/مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ’ دہشت گردی، شورش اور انتہا پسندی کے واقعات ‘میں کمی آنے کادعویٰ کرتے ہوئے ہفتے کویہ بات دوہرائی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت کی دہشت گردی کے تئیں پالیسی زیرﺅ ٹالرنس پر مبنی ہے ۔انہوںنے کہاکہ این ڈی اے حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرق میں شورش، بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔جے کے این ایس مانٹرینگ کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو حیدرآباد کہا کہ8 سال کے بعد، مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات، شمال مشرق میں شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے پروبیشنرز کے 74ویں بیچ کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستانی سرکاری ایجنسیوں کی قیادت میں پورے ملک میں پولیس فورس نے آپریشن کیاجبکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) جیسی تنظیم کےخلاف ایک ہی دن میں کامیاب آپریشن کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ 8سالوں کے بعد حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات، شمال مشرق میں شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگا کر ہم نے دنیا کے سامنے ایک کامیاب مثال پیش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جمہوریت کے تئیں ہماری وابستگی کتنی مضبوط اور مضبوط ہو گئی ہے۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، انسداد دہشت گردی کے قوانین کے مضبوط فریم ورک اور ایجنسیوں کی مضبوطی اور پختہ سیاسی عزم کی وجہ سے دہشت گردی سے متعلق واقعات میں کمی آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر ہویاکہ شمالی مشرقی ریاستیں حالیہ برسوںمیں دہشت گردیاورانتہاپسندی کوکچلنے کیلئے روبہ عمل لائے گئے اقدامات کامیاب ثابت ہوئے ہیں ۔امت شاہ نے کہاکہ کچھ برس تک جہاں دہشت گردی اورانتہاپسندی یاپھرشورش کی وجہ سے ترقی کی رفتار تھم گئی تھی اورعام لوگوںکادم گھٹ رہاتھا،وہاں آج ترقی وخوشحالی کاسفر کامیابی کیساتھ جاری ہے اور لوگ بھی اب آزاد فضاءمیں سانس لے رہے ہیں۔امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ7 دہائیوں کے دوران ملک نے کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے ہیں اور داخلی سلامتی میں بھی کئی مشکل وقت دیکھے ہیں۔موصوف کے مطابق مشکل وقت میں 36000سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں انڈین پولیس سروس حیدرآباد میں منعقدہ دکشانت پریڈ میں166 آئی پی ایس آفیسر ٹرینیز اور بیرونی ممالک کے 29 آفیسر ٹرینیز سمیت کل195 آفیسر ٹرینیز نے حصہ لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے سکمز کیلئے 8.5 کروڑ روپے کی ڈیجٹل کیتھ لیب کا کیا افتتاح

Next Post

نیاٹیکس نظام سماج کے متوسط طبقے کیلئے فائدہ بخش/ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سالانہ میزانیہ برائے مالی سال2023-24لوک سبھا میں پیش

نیاٹیکس نظام سماج کے متوسط طبقے کیلئے فائدہ بخش/ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS