Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ناراناگ میں سیاحتی ہٹ محکمہ جنگلات کی تصدیق کے بعد مکمل کیا جائےگا/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by Indian Times
12/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/11فروری /انفو/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس محکمہ سیاحت کا قلمدان بھی ہیں، نے ایوان کو بتایا کہ ناراناگ میں ٹورسٹ ہٹ کی تعمیراتی کام جو 2010 ءمیں شروع ہوا تھا، زمین سے متعلق تنازعات اور سائٹ کی پیچیدگیوں کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاری بجٹ سیشن کے دوران وقفہ¿ سوالات میں رُکن اسمبلی میاں مہر علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ روکنے سے قبل تقریباً 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا تھا۔اُنہوں نے وضاحت کی کہ ایک مقامی رہائشی کی طرف سے اُٹھائے گئے اعتراضات کے بعد کام روک دیا گیا جس نے زمین کے عوض معاوضہ یا ملازمت کا مطالبہ کیا،جس کے نتیجے میں مزید تعمیر میں رُکاوٹ اور معطلی پیدا ہوئی۔وزیر ِ اعلیٰ نے ایوان کو مزید آگاہ کیا کہ یہ معاملہ بعد میں ریونیو حکام کے ساتھ اُٹھایا گیا۔ تحصیل دار کنگن کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ ہٹ وانگت اسٹیٹ کی حدود سے باہر جنگلاتی اراضی پر واقع ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اب یہ معاملہ ڈویژنل فارسٹ آفیسرسندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے تاکہ ناراناگ کے دوشاردی موڑ پر واقع جگہ کا متعلقہ اراضی ریکارڈ حاصل کیا جاسکے اور اس معاملے کی پیروی جاری ہے۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ غیر حل شدہ تنازعی اور سائٹ سے متعلق زیرِ اِلتوا ¿مسائل کے پیش نظر اَب تک کسی بھی سکیم کے تحت اضافی فنڈز مختص نہیں کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ایوان کو یقین دِلایا کہ جیسے ہی درست تفصیلات دستیاب ہوں گی، اُنہیں حاصل کر کے اِشتراک کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اساتذہ کا کردار انتہائی اہم/وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

صرف درست زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان کو یقین دِلایا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
صرف درست زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان کو یقین دِلایا

صرف درست زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان کو یقین دِلایا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS