Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سپیکرقانون ساز اسمبلی نے جموں میں 46 ویں سالانہ اَدبی کانفرنس کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
12/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……انفو…….سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے کے ایل سیگل ہال رائٹرز کلب جموں میںتین روزہ 46ویں سالانہ اَدبی کانفرنس کا اِفتتاح کیا۔اِس کانفرنس کا اِنعقاد جموںوکشمیر کے اَدبی مرکز کمراز نے جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کے اشتراک سے کیا ہے جس میں مختلف لسانی پس منظر کے شعرا¿ ، ادیب اور اَدبی شخصیات بھی حصہ لیں گے۔اِفتتاحی سیشن میں صدر اَدبی مرکز کمراز نے مہمانِ خصوصی کا رسمی طور پر خیرمقدم کیا اور مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت کو ثقافتی شناخت اور ورثے کے لازمی حصے کے طور پر اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پرسپیکر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کوایک تاریخی اقدام قرار دیا جس کا مقصد جموں و کشمیر میں لسانی تنوع اور ثقافتی بیداری کو مضبوط کر نا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ علاقائی ادبی روایتوں کے تحفظ، پہچان اورتقریب کے بارے میں مکالمے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے اور نوجوانوں کو اُن کی ثقافتی جڑوں سے جُڑنے کی ترغیب دی جائے۔سپیکر عبدالرحیم راتھر نے اِس بات پرزور دیا کہ نوجوانوں کی شمولیت کانفرنس کے مقاصد کا مرکزی جزو ہے کیوں کہ یہ سیشن نوجوان شرکا¿ میں ثقافتی شناخت، ورثے اور بڑھتی ہوئی گلوبلائزڈ دنیا میں لسانی تعلق کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے لسانی کثرت اور مختلف ادبی کمیونٹیوں کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی مختلف علاقائی زبانوں کے نمائندوں کو علاقائی لسانی روایات کے تحفظ اور آگے بڑھانے میں ان کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا۔اِدارہ کے جنرل سیکرٹری نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں گزشتہ برس ادارے کی ادبی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں اور آئندہ لسانی تنوع اور ادبی شرکت کو تقویت دینے کے لئے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔اِس موقعہ پر مختلف زبانوں کے شعرا¿ نے اپنی شاعری پیش کی جو جموں و کشمیر کی متنوع لسانی روایات اور ثقافتی اظہار کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔اِس موقعہ پرایڈیشنل سیکرٹری کلچر ل اکیڈیمی لال چند،سرپرست اَدبی مرکز کمراز ڈاکٹر رفیق مسعودی سمیت مختلف زبانوں کے شعرا¿ ، ڈرامہ نگار، ناول نگار اور ادیب بھی موجود تھے اور اُنہوں نے کثیر لسانی اَدبی ثقافت کو فروغ دینے اور خطے میں بین لسانی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔یہ کانفرنس اَگلے دو دنوں تک اَدبی سیشنز ، شاعرانہ کلام اور ثقافتی تعاملات کے ساتھ جاری رہے گی جس میںیونین ٹیریٹری کے ممتاز ادبی شخصیات شامل ہوںگی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سکریٹری کا موثر نفاذِ لیبر کوڈز کے لیے آگاہی اور تربیت پر زور

Next Post

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS