Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

محمد مقبول ڈار: ہندوستان کے نقشے کی تصویر کا قالین ب±ننے والا کشمیری قالین باف

by Indian Times
12/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

محمد مقبول ڈار: ہندوستان کے نقشے کی تصویر کا قالین ب±ننے والا کشمیری قالین باف
سری نگر/// 11 اگست ///یو این آئی////  شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین باف نادر اور کم یاب قالین تیار کرنے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔انہوں نے ہندوستان کے نقشے کی تصویر کا ایک دو فٹ بائی دو فٹ کا قالین تیار کیا ہے جس کے بیچوں بیچ ترنگا ب±نا ہوا ہے۔بانڈی پورہ کے آشٹنگو علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول شہرت کی بلندیوں پر جلوہ گر ہوئے تھے جب انہوں نے کشمیر کی ثقافت کا ایک نادر قالین ب±نا تھا۔ اس قالین پرایک کشمیری خاتون کو روایتی لباس میں ملبوس شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر بیٹھے دکھایا گیا تھا جس کی یہاں کافی پذیرائی ہوئی تھی۔اس کے بعد انہوں نے چار فٹ بائی چار فٹ کا ایک اور قالین تیار کیا جس پر ترنگا ب±نا ہوا تھا۔محمد مقبول نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا: ‘یہ دو فٹ بائی دو فٹ کا قالین جس پر بھارت کے نقشے کے بیچوں بیچ ترنگا ب±نا ہوا ہے، تیار کرنے میں مجھے دو ماہ لگ گئے’۔انہوں نے کہا: ‘میں اس قالین کو یوم آزادی کے موقع پر ‘میری مٹی میرا دیش’ پروگرام کے تحت پیش کروں گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘مجھے یقین ہے کہ ملک کے تئیں اس حب الوطنی کے جذبے سے کشمیر کی روایتی قالین بافی کی صنعت کو دوام ملے گا’۔موصوف کاریگر نے کہا کہ مخصوص موقعوں پر میں ہمیشہ کچھ خاص ب±ننا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا: ‘گذشتہ کئی برسوں سے مجھے یہ شوق دامن گیر رہتا ہے کہ کسی خاص موقع پر میں کچھ خاص چیز تیار کروں اپنے ملک کے تئیں حب الوطنی کے جذبے کے تحت میں ایسے مخصوص قالین تیار کرتا ہوں اور مجھے پورا یقین ہے اس سے اس صنعت کو دوام ملے گا’۔ڈار کے کارخانے میں تعلیم یافتہ لڑکیوں کی ایک اچھی تعداد مختلف قسموں اور سائزوں کے قالین تیار کرکے نہ صرف کشمیر کی ثقافت کے اس اہم اور شاندار شعبے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنی روزی روٹی کی بھی سبیل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘میں نے اس قالین کے متعلق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) سری نگر کو مشورہ دیا تو انہوں نے مجھے یہ قالین تیار کرنے کے لئے کمپیوٹرازڈ ‘تعلیم’ (وہ زبان جس کو پڑھ کر قالین تیار کیا جاتا ہے) فراہم کی’۔موصوف دستکار، جو اپنے علاقے میں ‘ڈیلائٹ کارپٹ ویورس سوسائٹی’ بھی چلا رہے ہیں، گذشتہ زائد از 20 برسوں سے اس پیشے سے وابستہ ہیں۔بانڈی پورہ میں ان کے 20 کارخانے چل رہے ہیں جن میں قریب 50 تعلیم یافتہ لڑکیاں کام کرکے اپنا روز گار کما رہی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘مجھے اپنے ضلع مجسٹریٹ محترم اویس احمد نے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں میں اس قالین کی نمائش کروں گا’۔ان کا ماننا ہے: ’بڑے سائیز کے قالینوں کی اب کوئی خاص مانگ نہیں ہے اور ہم اب مختلف قسم کے چھوٹےقالین تیار کر رہے ہیں تاکہ ان کو آسانی سے فروخت کیا جاسکے‘۔محمد مقبول ڈار نے کہا: ’ہم نے آج تک دیواروں پر آویزاں رکھنے کے لئے مختلف قسموں کے قالین جن پر مختلف قسموں کے پھول ب±نے ہیں تیار کئے ہیں اور اس کے علاوہ ہم نے گھوڑے پر بیٹھا مغل باشادہ اکبر کی تصویر کا بھی ایک قالین تیار کیا ہے اورمختلف جانوروں اور پرندوں کی تصویروں کے قالین بھی بنائے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ مختلف ڈیزائن والے یہ قالین ہماری شہرت کا باعث بن گئے ہیں۔موصوف دستکار نے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس صنعت کے دوام کے لئے دستکاروں کو خصوصی مراعات فراہم کرے تاکہ ان کا روز گار بھی مستحکم ہوسکے اور وادی کی یہ شاندار ثقافت زندہ و تابندہ بھی رہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام کے سوئی ب±گ علاقہ میں اپنی پارٹی کا تاریخ ساز عوامی جلسہ

Next Post

جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے : پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے : پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے : پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS