Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے : پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

by Indian Times
12/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے : پولیس سربراہ دلباغ سنگھ
سری نگر// 11اگست///یو این آئی/// جموں وکشمیر کے پولیس چیف دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری مرحلے میں داخل ہوئی ہے کیونکہ اس وقت ملی ٹینٹوں کی تعداد بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی وبا کی روک تھام کو یقینی بنانا قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کپواڑہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے اور یہ کہ لوگ آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی پر قابو پانے کی خاطر ایک اہم پیش رفتہ کے تحت سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد ناکے برابر ہے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں جتنے بھی سرگرم ملی ٹینٹ ہیں انہیں بہت جلد مار گرایا جائے گا۔پولیس سربراہ نے کہاکہ منشیات کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے یہ اب ایک چیلنج کے طورپر ابھر کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت سبھی سرگرمیاں چل رہی ہیں۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے اسکولوں ، کالجوں اورسرکاری دفاتر میں ترنگا ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترنگا ریلی نکالنے کا مقصد ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پولیس سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے ہم نے ملی ٹینسی کا مقابلہ کیا اسی طرح ہم جموں وکشمیر سے منشیات کا صفایا کریں گے۔پولیس سربراہ نے سیول سوسائٹی اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ سماج میں پھیلی اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

محمد مقبول ڈار: ہندوستان کے نقشے کی تصویر کا قالین ب±ننے والا کشمیری قالین باف

Next Post

ڈی آئی پی آر نے ” میری مٹی ، میر ادیش “ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا اِنعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

ڈی آئی پی آر نے ” میری مٹی ، میر ادیش “ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا اِنعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS