Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں ’ سیوا پَرو‘ تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
12/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/11 ستمبر /انفو/لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 ءتک یونین ٹیریٹری میں منعقد ہونے والے ’سیوا پَرو‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شانت منو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگری کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ شیلندر کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، مختلف محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں، صوبائی کمشنروں، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام محکموں اور ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے عوامی خدمت، کمیونٹی کی شراکت اور شمولیتی طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے کے لئے تیار کردہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ ’سیوا پَرو‘ کی تقریبات وِکست بھارت اور وِکست جموں و کشمیر کے تئیں عزم کی عکاسی کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری توجہ صرف نمائشی سرگرمیوں پر نہیں بلکہ ٹھوس نتائج پر ہونی چاہیے۔ سینئر اَفسران کو رول ماڈل بن کر ان کوششوں کی قیادت کرنی ہوگی۔ ہر محکمہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرگرمیاں ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہوں۔اُنہوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ تمام محکمے فلیگ شپ سکیموں کی کوریج میں موجود خلا کی نشاندہی کریں اور ان کے مکمل عمل آوری کے لئے مخصوص کوششیں کی جائیں۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ ضلعی،صوبائی اور محکماتی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کا ایک مو¿ثر نظام بھی قائم کیا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کی لت سے نجات، آفاتِ سماوی سے متعلق بیداری مہمات اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے خصوصی کیمپوں کو’ سیوا پَرو‘ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ محکمے اپنی منتخب کردہ سرگرمیوں کے لئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کریں اور ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے اُن کی نگرانی کی جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلبا¿ کو شہری ذمہ داریوں اور اہم قومی و سماجی امور سے آگاہ کرنے کے لئے یوتھ پارلیمنٹ جیسے پلیٹ فارموں کے استعمال پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ریلیف دینا، عوام میں حفظانِ صحت کے فروغ دینا، سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی اور معمر، غریب و معذور افراد کی فلاح کو بھی ترجیحی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے مہاتما گاندھی پر مباحثے اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ ’سیوا پَرو ‘کی رہنما اَقدار عوامی خدمت، کمیونٹی کی شراکت اور شمولیتی طرز ِحکمرانی ہیںجن کا مقصد یہ ہے کہ ہر آواز سنی جائے اور ہر طبقہ ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو۔’سیوا پَرو‘ کی تقریبات کو صفائی مہمات و ماحولیاتی سرگرمیاں،تعلیم پر مبنی اقدامات،بزرگوں اور پسماندہ طبقات سے روابط،صحت و غذائیت کی مہمات، بیداری و استعداد سازی ورکشاپس،ثقافتی سرگرمیاں،عوامی رسائی مہمات کے موضوعات سے جوڑا جائے گا۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ’ سیوا پَرو ‘کے دوران ایک مخصوص آن لائن پورٹل استعمال کیا جائے گا تاکہ رابطہ کاری، بروقت نگرانی اور شفاف رپورٹنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر کو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک منعقد کی جانے والی ’سوست ناری، سشکت پریوار ابھیان‘ مہم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں خواتین کی صحت اور بااختیار بنانے پر خاندان اور کمیونٹی کی ترقی کی کلید پر زور دیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آپریشن سندور ، حالیہ سیلاب اور دہشت گردی کے متاترین کنبوں کیلئے مفت گھر

Next Post

چیف سیکرٹری نے محکمہ قانون کی ’ سٹیزن سینٹرک سروسز ‘ کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے محکمہ قانون کی ’ سٹیزن سینٹرک سروسز ‘ کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے محکمہ قانون کی ’ سٹیزن سینٹرک سروسز ‘ کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS