Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مرکزی وزیر مملکت ماہی پروری کاشوپیاں کا دورہ

by Indian Times
12/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت ماہی پروری کاشوپیاں کا دورہ

شوپیانانفومرکزی وزیر مملکت ماہی پروری ، اینمل ہسبنڈری اور ڈیری ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے مرحلہ سوم کے تحت ضلع شوپیاں کا دورہ کیا تاکہ زمینی سطح پر ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا جاسکے ۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کما رواشیا نے مرکزی وزیر کا خیر مقدم کیا اور ضلع کا جائزہ پیش کیا۔اُنہوں نے میگا ترقی پروجیکٹوں کا جائز ہ پیش کیا جن میں پولی تکنیک کالج ، جے این وِی اگلر ، اِنڈور سٹیڈیم ، شوپیاں۔بجبہاڑہ روڈ ، پادریوں کے لئے ٹرانزٹ رہائش وغیرہ شامل ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے گذشتہ تین برسوں کے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت طبعی اور مالیاتی حصولیابیاں بھی پیش کیں۔اُنہوں نے چیئر کو باغبانی شعبے میں ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات جیسے ہائی ڈینسٹی ورائٹیز کا تعارف ، ضلعی اِنتظامیہ کا ایک نیا اقدام ، دستک پورٹل جو سنگل وِنڈو سسٹم سے روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے ،کے بارے میں جانکاری دی۔مرکزی وزیر مملکت نے آئی ڈی ڈی ایس اور آئی پی ڈی پی جیسی مرکزی معاونت والی سکیموں پر خصوصی زور دیتے ہوئے اینمل ہسبنڈری ، بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے سیکٹر کے مطالبات اور مسائل سنے اور متعلقہ اَفسران کو اون پروسسنگ یونٹوں کے قیام ، اون بورڈ کی تشکیل کی ضرورت سے آگاہ کیا ۔اُنہوں نے اون کی کم شرح او رپروڈکٹ کے لئے ایم ایس پی کی ضرورت ، ماہی پروری کے لئے اِنشورنس ، ایل ایس ڈی کے لئے مناسب ویکسی نیشن کے معاملے پر بھی جھنڈی دِکھائی۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ماہی پروری ، اینمل ہسبنڈری اور بھیڑ پالن شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں تاکہ بے روزگاروں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کئے جاسکیں۔اِس کے بعد مرکزی وزیر مملکت نے 1186.30 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والے3 سڑک پروجیکٹوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا جن میں شرمل۔ بالپورہ ، ٹنگوانی روڈ ، حاجی پورہ ۔ ارکھاڑ روڈ ، گورینا رڈ چنچ مرگ روڈ شامل ہیں۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیوکما ر بالیان نے ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی کے اراکین ، ایم سی کونسلروں او رپی آر آئی کے دیگر اراکین کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیااور اُنہوں نے آنے والے معززین کے مسائل اور مطالبات بغور سنا ۔ایم سی چیئرمین اور ڈی ڈی سی ممبران نے ضلع کے لئے الگ میکینکل ڈویژن ، سبزی منڈی ، ڈرائی فروٹ منڈی کے قیام او رسیب مارکیٹنگ، ٹرانسپورٹیشن اور کم نرخوں کے ازالے کے لئے ایم او ایس کی مداخلت ، ایل ایس ڈی کی ویکسی نیشن ، حرمین چترگام میں اینمل ہسبنڈری ہسپتال کا مطالبہ کیا ۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے پی آرآئی ممبران سے اپیل کی کہ وہ بھیڑ ، بکری ، فشریز فارمنگ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اینمل ہسبنڈری شعبے میں ایف پی اوز کی تشکیل پر زور دیں تاکہ بہتر پیداوار کو فروغ دیا جاسکے۔اُنہوں نے سردیوں میں دودھ کی پیداوار میں کمی کو روکنے کے لئے غذائیت سے بھرپور چارہ دستیاب کرنے کی خاطر سائیلج بنانے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے پی آر آئی ممبران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ وزارت کسانوں اور پی آر آئی ممبران کے ایکسپوز روِزٹ کر ے گی تاکہ انہیں روزگار پر مبنی سکیموں اور ان پر عمل پیرا ہونے والے اَچھے طریقوں سے آگاہ کیا جاسکے اور ان کے سامنے پیش کردہ دیگر مسائل کے ازالے کی بھی یقین دہانی کی۔اِس کے بعد مرکزی وزیر مملکت موصوف نے فروٹ منڈی اَگلر کا دورہ کیا او رفروٹ گروﺅرس اور ٹرانسپورٹروں سے ملاقات کی۔دورے کے دوران اُنہوں نے پولٹری پروجیکٹ اینمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ شرمل مِلک چلنگ پلانٹ شوپیاں کا دورہ کیا اور اے ایچ فشریز اور ایس ایچ کے سٹالوں کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ حکومت کی سکیموں کے بارے میں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ معلومات کو عام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیری ، بھیڑ و پشو پالن کی فارمنگ کی طرف راغب کیا جائے تاکہ ان کی معاشی ترقی ہو۔اُنہوں نے بھیڑ ، ماہی پروری او رڈیری یونٹوں کے اِستفادہ کنند گان میں منظوری کے احکامات بھی تقسیم کئے۔مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں کے علاوہ ایس ایس پی شوپیاں تنوشری ، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی ریاض احمد ، اے ڈی ڈی سی شوپیاں منظو رحسین اور دیگر سیکٹورل ، ضلعی اَفسران اور ملازمین بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیاحوں کی ریکارڈ آمد نئے جموںو کشمیر کی واضح مثال

Next Post

جموں و کشمیر کو عوامی خدمات کی فراہمی میں دوسروں کےلئے مثال قائم کرنی چاہیےلیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر کو عوامی خدمات کی فراہمی میں دوسروں کےلئے مثال قائم کرنی چاہیےلیفٹیننٹ گورنر

جموں و کشمیر کو عوامی خدمات کی فراہمی میں دوسروں کےلئے مثال قائم کرنی چاہیےلیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS